ٹیم انڈیا کے استقبال میں مچی تھی بھگدڑ ، کئی افراد زخمی ، والدین بچوں سے بچھڑے

 

ٹی 20 ورلڈ کپ فاتح ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کے استقبال کیلئے جمعرات کو ممبئی کے مرین ڈرائیو پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے تھے۔ اس دوران کئی بار بھگدڑ جیسی صورتحال بنی اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے ۔ دس سے بارہ بجے اپنے والدین سے بچھڑ گئے اور دیگر کئی خواتین اور معمر افراد کو سانس لینے میں تکلیف ہوئی اور ہو غش کھا کر گر گئے ۔ (جاری)

پولس نے تفصیل بتاتے ہوئے کہ مرین ڈرائیو پر ٹیم انڈیا کے استقبال کیلئے زبردست بھیڑ جمع ہوگئی تھی جس کے دوران کئی بچے اپنے والدین سے بچھڑ گئے پولس اہلکاروں نے بچوں کو تلاش کرلیا اور انہیں پولس اسٹیشن میں محفوظ رکھا اور پھر وائر لیس کے زریعے بچوں کے والدین کو پولس اسٹیشن میں رابطہ قائم کرنے کو کہا گیا ۔ (جاری)

بعد ازیں ان بچوں کے والدین مرین ڈرائیو کے پولیس اسٹیشن پہنچ کر بچوں کو اپنے طابے میں لیا ۔وہیں بھیڑ کے سبب یہاں کئی خواتین اور بزرگوں کو سانس لینے میں بھی تکلیف ہوئی اور وہ غش کھا کر گر گئے تھے اور بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہونے کے سبب کچھ نوجوان زخمی ہوگئے انہیں معمولی چوٹیں بھی ائیں، پولس نے بتایا کہ غش آکر گرنے والوں میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل تھی .(جاری)

بہر کیف پولس اہلکاروں نے اتنے ہجوم کے باوجود متاثرہ تمام افراد کو جی ٹی ، کاما ، سینٹ جارج ممبئی اور نائرا اسپتال میں بغرض علاج داخل کروایا  ، بعد ازاں سبھی کو طبی امداد کے بعد گھر جانے کی صلاح دی گئی ۔ فاتح ٹیم کے استقبال کیلئے آنے والے پانچ لاکھ سے زائد مداح دیر رات اپنے گھر کو لوٹ گئے۔ لیکن مرین ڈرائیو پر کوڑے کرکٹ کا بڑا انبار چھوڑ گئے ، اس کی صفائی کیلئے ٹی ایم سی ملازمین نے جمعرات کی شب چار بجے سے کام شروع کیا اور جمعہ کی الصبح 6 ڈمپر اور پانچ کچرا گاڑیوں میں جوتے چپل ، پلاسٹک کی بوتل اور چپس کے لاکھوں پاکٹ جمع کئے اور انہیں ڈمپ کیا گیا ۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے