حلقہ پارلیمنٹ ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ نے گزرے کل مالیگاوں شہر دورہ کیا ، وہ صبح سرکاری رہائش گاہ پر انہوں نے سرکاری افراد سے ملاقات کی اور دوپہر کے وقت مالیگاوں شہر کارپوریشن پہنچ کر الگ الگ محکمہ جات کے آفیسران کیساتھ میٹنگ کی ، اس موقع پر پرشاشک رویندر جادھو بھی موجود تھے ۔ وہیں موصوفہ کے ہمراہ کانگریس صدر اعجاز بیگ ، مجلس شمالی مہاراشٹر صدر ڈاکٹر خالد پرویز ، سابق کارپوریٹر فاروق فیض اللہ ، راشٹر وادی کانگریس کے نائب صدر حاجی یوسف سیٹھ نیشنل کے علاؤہ کانگریس کے سرکاری افراد بھی موجود تھے ۔ (جاری)
اس موقع پر شہر میں جاری تمام بنیادی مسائل کی یکسوئی کیلئے موصوفہ نے فوراً اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کئے ۔ اور کئی امور کی بروقت انجام دہی کیلئے تندہی سے کام کاج کرنے عندیہ ظاہر کیا ، دو سے ڈھائی گھنٹوں تک چلنے والی اس میٹنگ میں شہر کی صاف صفائی ، اور اسپتالوں کی صورتحال کیساتھ ، سرکاری اسکیمات اور انڈر گراؤنڈ ڈرینج اسکیم جیسے اہم مدعوں پر بات چیت ہوئی ۔
0 تبصرے