مالیگاوں / ہمارے علاقے میں موسم برسات کا کافی حصہ گذر جانے کے بعد بھی خاطر خواہ بارش نہیں ہوئی ہے، ڈیموں میں بھی استعمال کے لائق پانی کی مقدار بہت کم رہ گئی ہے، اس بناء پر ان شاء اللہ بتاریخ ١٨/محرم الحرام١٤٤٦ مطابق 25/جولائی 2024 بروز جمعرات بعد نماز عشاء حمیدیہ مسجد بڑا قبرستان میں دعائیہ مجلس کا انعقاد ہوگا-(جاری)
اس مجلس میں آیت کریمہ کا ورد ہوگا,اس کے بعد حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب,حالات حاضرہ کے تناظر میں شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں گے اور موصوف ہی دعا بھی فرمائیں گے -
برادران اسلام سے گذارش کی جاتی ہے کہ پانی ہرایک کی ضرورت ہے اس لیے اپنی ضرورت سمجھتے ہوئے, تمام مصروفیات کو بالائے طاق رکھ کر ہر خاص و عام اپنی شرکت یقینی بنائے-(جاری)
نوٹ:خواتین اسلام اپنے اپنے گھروں پر دعا و توبہ واستغفار میں مشغول رہیں-گذارش کنندگان اراکین عاملہ و منتظمہ جمعیت علماء مالیگاؤں ( مدنی روڈ)، نیاپورہ مالیگاؤں
0 تبصرے