پونے/نئی دہلی : مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے پہلے ریاست کی سیاست میں نیا موڑ آسکتا ہے۔ سیاسی وراثت کی لڑائی میں چچا شرد پوار سے تعلقات توڑنے والے اجیت پوار مسلسل خبروں میں ہیں۔ ہر کسی کے ذہن میں ایک ہی سوال چل رہا ہے کہ کیا اسمبلی انتخابات 2024 سے پہلے پوار خاندان متحد ہو جائے گا؟ مہاراشٹر میں اجیت پوار اور شرد پوار کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ ان سب کے درمیان شرد پوار نے بھتیجے اجیت پوار کی قیادت میں میٹنگ میں شرکت کی۔ اس میٹنگ میں سپریا سولے بھی موجود تھیں۔(جاری)
مہاراشٹر کی سیاست میں بدلاو کے آثار ہیں۔ اس کی تازہ مثال پونے ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کونسل کی میٹنگ ہے۔ ہفتہ کو ضلع ترقیاتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس کی صدارت ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اور سرپرست وزیر اجیت پوار کر رہے تھے۔ این سی پی (شرد گروپ) کے سپریمو اور سینئر لیڈر شرد پوار بھی اس میٹنگ میں شرکت کے لئے پہنچے۔ شرد پوار بھی ڈویژنل کمشنر کے دفتر پہنچے اور اپنی موجودگی درج کروائی۔ اس کے علاوہ علاقے کے سبھی ایم ایل اے اور ایم پی سپریہ سولے بھی میٹنگ میں موجود تھے۔(جاری)
مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل
مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ چند ماہ میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، اس لیے سیاسی گروپ بندی کا مرحلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ این سی پی (اجیت گروپ) سے تعلق رکھنے والے پمپری-چنچواڑ علاقے کے کئی لیڈر شرد پوار کی پارٹی میں شامل ہو گئے تھے۔ اس سے مہاراشٹر ہی نہیں ، بلکہ ملک کے سینئر سیاسی لیڈر شرد پوار بھی کافی پرجوش ہیں۔ یہی نہیں چھگن بھجبل بھی شرد پوار سے ملاقات کرچکے ہیں ، ایسے میں سیاسی قیاس آرائیوں کا دور شروع ہو گیا ہے۔ سیاسی حلقوں میں اس سوال پر بھی چرچے عام ہو گئے ہیں کہ کیا دونوں پوار دوبارہ ایک ہی اسٹیج پر آئیں گے؟(جاری)
کیا اسمبلی انتخابات سے پہلے ہوگا کھیل؟
مہاراشٹر میں بی جے پی کی قیادت والے مہایوتی اتحاد کو حال ہی میں ختم ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں دھچکا لگا ہے۔ اس کے ساتھ ہی این سی پی (شرد گروپ)، شیوسینا (ادھو گروپ) اور کانگریس کی مہا اگھاڑی کو اچھی کامیابی ملی۔ پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے بعد سے بی جے پی کے اجیت پوار کو ساتھ لانے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کچھ لیڈران کھل کر اجیت پوار کو این ڈی اے میں لا نے لوک سبھا انتخابات میں دھچکا لگنے کی بات کر رہے ہیں، ایسے میں اجیت پوار کی این ڈی اے میں پوزیشن بہت زیادہ آرام دہ نہیں ہے۔ سیاسی حالات کو دیکھ کر ہر کسی کے ذہن میں ایک ہی سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا اسمبلی انتخابات سے پہلے مہاراشٹر میں سیاست بدل جائے گی؟
0 تبصرے