نئی دہلی : کراؤڈ اسٹرائیک کی خرابی کی وجہ سے مائیکروسافٹ ونڈوز کمپیوٹر صارفین کو پوری دنیا میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس پریشانی کی وجہ سے پوری دنیا میں فلائٹ سروس تھم گئی ہے۔ اس کے علاوہ بینکوں اور اسٹاک مارکیٹوں کا کام کاج بھی متاثر ہو رہا ہے۔ کراؤڈ اسٹرائیک کے ایک اپ ڈیٹ کے بعد پریشانیاں شروع ہوگئیں۔ کراؤڈ اسٹرائیک نے غلطی کو تسلیم کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارے انجینئر اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں اور سپورٹ ٹکٹ اوپن کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ جیسے ہی مسئلہ حل ہوگا، وہ اس کے بارے میں آگاہ کردیں گے۔(جاری)
کراؤڈ اسٹرائیک ونڈوز پی سی کے لیے سائبر سیکورٹی کے ایڈوانسڈ سالیوشن فراہم کرتا ہے۔ مختلف رپورٹس کے مطابق آوٹیج کی وجہ ان کی اہم پروڈکٹ فیلکون ہے۔ اس میں تکنیکی خرابی ہے۔ یہ ونڈوز سسٹم کو محفوظ بنانے کے لیے ایک بڑا پروٹیکشن سسٹم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں صارفین کو آوٹیج کا سامنا ہے۔(جاری)
اگر ہم کراؤڈ اسٹرائیک کے بارے میں تھوڑا اور تفصیل سے سمجھیں ، تو یہ ایک سائبر سیکورٹی کمپنی ہے جو کلاؤڈ بیسڈ اینڈ پوائنٹ پروٹیکشن سالیوشنز فراہم کرتی ہے۔ ان کا مرکزی پروڈکٹ فیلکون ہے، جو نیٹ ورک اور اینڈ پوائنٹ پر مالیشیش فائلز اور بیہیویئر کا پتہ لگانے اور اس کو روکنے کے لیے اے ائی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔ فالکن اینڈ پوائنٹ سیکورٹی کرسکتا ہے چاہے وہ آن لائن ہوں یا آف لائن۔ کراؤڈ اسٹرائیک کا دعویٰ ہے کہ کمپنی کی یہ ٹیکنالوجی آپ کے آرگنائزیشن یا پرسنل ڈیوائس کو متاثر کرنے سے پہلے 99 فیصد میلویئر خطرات کا پتہ لگا سکتی ہے ۔(جاری)
آوٹیج کی وجہ سے آسٹریلیا، جاپان، ہندوستان اور دیگر ممالک میں کاروبار اور لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ ہندوستان میں اسٹاک مارکیٹ کے بہت سے کھلاڑی، فلائٹ آپریٹرز اور نیوز آرگنائزیشن آوٹیج کی وجہ سے متاثر ہوئے۔ سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین نے بلیو اسکرین آف ڈیتھ (بی ایس او ڈی) کی خرابی سے پھنسی اپنی اسکرین کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
0 تبصرے