ممبئی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیت کر وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد ٹیم انڈیا ممبئی پہنچی ، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا جارہا ہے۔ ممبئی کی سڑکوں پر لاکھوں لوگ نظر آرہے ہیں۔ ہجوم پر قابو پانے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ زیادہ ہجوم کی وجہ سے وکٹر پریڈ کے آغاز میں تاخیر ہو سکتی ہے۔(جاری)
وزیراعظم مودی سے ملاقات کے بعد ٹیم انڈیا ممبئی کے لیے روانہ ہوئی۔ ٹیم انڈیا کی جیت کی پریڈ شام کو این سی پی اے نریمن پوائنٹ سے ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم تک نکالی جائے گی۔ یہ پریڈ تقریباً 2 کلومیٹر کی ہو گی۔ اس کے لیے ایئرپورٹ سے وکٹری پریڈ تک سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔(جاری)
بتادیں کہ ہندوستان نے 29 جون کو جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تھا۔ اس کے بعد سے ہندوستانی شائقین چیمپئن ٹیم کے استقبال کے لیے بے تاب ہیں۔ وطن واپسی کے بعد ہندوستانی کرکٹرز پر انعامی رقم کی بھی بارش کی جائے گی۔ بی سی سی آئی نے پہلے ہی 125 کروڑ روپے کے بونس کا اعلان کردیا ہے۔
0 تبصرے