مالیگاوں / حال ہی میں مفتی محمد اسماعیل قاسمی ایم ایل اے کی کوششوں سے حکومت مہاراشٹر نے نعمانی پل کی تعمیر از سر نو کرنے کیلئے تقریباً پونے چھ کروڑ روپئے کا فنڈ مہیا کروایا ہے ۔ اسی سلسلے میں کل ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل ٹنے نعمانی پل کی تعمیری کام کو شروع کرنے اور سروے کیلئے نعمانی پل کا دورہ کیا ۔ دورہ کرنے کے بعد میڈیا کو بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نعمانی پل اس علاقے کے لوگوں کیلئے بنیادی ضرورت ہے۔
(جاری)
اس علاقے کے لوگوں کا یہ دیرنہ خواب جلد ہی پورا ہوسکے گا ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ کا شکر ہیکہ اللہ نے ہم سے اس پل کی تعمیر کا کام لے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ، رسولپورہ ، موتی پورہ ، علاقے کی عوام کو جب گھر تنگ پڑنے لگا تو لوگوں نے باغ محمود کا رخ کیا اور یہاں سکونت اختیار کی ۔ لیکن باغ محمود ندیم کے اس پار ہونے کی وجہ سے وہاں عوام کو آمدورفت میں شدید
مشکلات کا سامنا ہے ۔ (جاری)
وہیں انہوں نے مقامی سیاست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 1 کروڑ 80 لاکھ روپئے کارپوریشن سے نکالا گیا لیکن کیا بنایا گیا یہ پورے شہر کو معلوم ہے ۔ یہاں کے لوگوں نے مطالبہ کیا تھا کہ علامہ اقبال پل جیسا پل بنایا جائے۔ میں نے علاقے کے لوگوں سے وعدہ کیا تھا اور ہمیشہ کوشش کرتے رہے ۔ بڑا بجٹ ہونے کی وجہ سے کارپوریشن سے بھی بجٹ نہیں مل رہا تھا ۔ نیوجن سمیری سے بجٹ مل سکتا تھا لیکن کہیں نہ کہیں تعصب و فرقہ پرستی کی وجہ سے ہم لوگوں کو نظر انداز کیا گیا اور بجٹ دینے سے گریز کیا
گیا ۔ لیکن میری جانب سے مسلسل کوشش جاری تھی ۔ (جاری)
نعمانی پل کی تعمیر کی تفصیل
فی الحال سروے جاری ہے ۔ بقول مفتی اسمعیل ، ہم نے پہلے سے ٹی ایس تعمیر میں لگ بھگ چار کروڑ روپیوں کا خرچ 85 لاکھ روپئے ریٹرنگ وال وغیرہ میں ساڑھے بارہ لاکھ روپئے لائٹ وغیرہ پر درج آئے گا ۔ اس طرح کل 5 کروڑ 76 لاکھ روپئے اس پل کی تعمیرات میں آئیگا ۔ سروے جاری ہے ۔ اس کے بعد ٹینڈر نکلے گا اور اس کا ورک آرڈر جلد مکمل ہوگا انشاء اللہ
0 تبصرے