ناسک ڈیویژن میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع ، امسال 1 لاکھ سے زائد نئے ووٹرز کے نام کا اندراج ، کل 10 اگست ہوگا مہم کا آغاز

 

  ناسک / لوک سبھا الیکشن کے بعد الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ریاست مہاراشٹر کے آئندہ دنوں ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ اس کیلئے ووٹر لسٹوں کو اپڈیٹ کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی گئی ہے ۔ اس پس منظر میں محکمہ الیکشن نے ووٹر لسٹ کا مسودہ جاری کردیا ہے اور ضلع میں گزشتہ 5 سالہ انتخابات کے مقابلے میں 1 لاکھ 30 ہزار 297 نئے ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے ۔ (جاری) 

 ضلع میں ووٹروں کی کل تعداد 48 لاکھ 78 ہزار 450 ہوگئی ہے ۔ حتمی ووٹر لسٹ 30 اگست کو جاری کی جائے گی ۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات پر انتخابی فہرستوں کو اپڈیٹ کرنے کے پروگرام کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ 2023 میں نافذ نظر ثانی پروگرام کے تحت ضلع میں کل ووٹرز کی تعداد 46 لاکھ 50 ہزار 640 ہے ۔ 23 جنوری کو عوامی فہرست کے مطابق 47 لاکھ 48 ہزار 153 ووٹر کا اندراج کیا گیا ۔(جاری) 

 امسال کے مقابلے 1 لاکھ 30 ہزار 297 نئے ووٹرز کا نام رجسٹرڈ ہوا ہے ۔ ایک جانب جہاں ووٹر کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ایسے میں اسمبلی انتخابات کے وقت ووٹنگ کے مراکز بھی بڑھائے جائیں گے ۔ ضلع میں کل 4739 پولنگ بوتھ ہیں ۔ درحقیقت 180 پولنگ بوتھ کا اضافہ کیا گیا ہے اور 4 ہزار 911 پولنگ اسٹیشن پر ووٹنگ کا عمل ہوگا ۔ (جاری) 

  معلوم ہوکہ ناسک ویسٹ میں سب سے زیادہ 413 اور دیولالی میں سب سے کم 279 پولنگ ہوئی خصوصی بریف ریویژن پروگرام کے تحت خصوصی مہم چلائی جائے گی ۔ ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کیلئے یہ بروز سنیچر 10 اگست سے اتوار 11 اگست اور سنیچر 17 اگست سے اتوار 18 اگست 2024 کو ووٹر لسٹ میں نام بڑھانے کی مہم چلائی جائے گی ۔ دعوے اور اعتراضات 6 اگست سے 20 اگست کے درمیان قبول کئے جائینگے ۔ (جاری) 

وہیں 29 اگست تک دو اعتراضات طئے کئے جائینگے ۔ حتمی اعلان کیلئے کمیشن کی اجازت ، ڈیٹا بیس کو اپڈیٹ اور سپلیمنٹری لسٹیں نشر کی جائیگی ۔ اور حتمی ووٹر کا اعلان 30 اگست کو کیا جائیگا ۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے