بلند شہر میں بڑا حادثہ ، بس اور میکس گاڑی کی ٹکر ، 10 کی موقع پر ہی موت

 

بلندشہر:بلندشہر کے سلیم پور تھانہ علاقے میں بس اور میکس گاڑی کے درمیان آمنے سامنے تصادم ہوا۔  اس حادثے میں 10 افراد کی موت ہو گئی جبکہ متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔  گاؤں والوں کی مدد سے پولیس نے زخمیوں کو ضلع اسپتال بھیج دیا۔  حادثے کے بعد مشتعل لوگ سڑک پر جمع ہوگئے۔  گاڑیوں کی آمدورفت رک گئی۔ (جاری)

معلومات کے مطابق، سبھی لوگ غازی آباد کی ایک کمپنی سے میکس گاڑی میں رکھشا بندھن کا تہوار منانے علی گڑھ میں اپنے گھر جا رہے تھے۔   اس سے پہلے کہ وہ گھر پہنچ پاتے، بلند شہر کے سلیم پور تھانہ علاقے میں روڈ ویز کی بس اور ایک میکس گاڑی میں تصادم ہوا۔  اس حادثے میں نو افراد کی موت ہو گئی بتائی جاتی ہے۔  مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے