مالیگاوں : چندن پوری گرنا ندی میں پھنسے 12 افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے ناسک سے ٹیم روانہ ، ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی

 

مالیگاوں / جیسا کہ پچھلی خبر میں ہم نے ذکر کیا تھا کہ چنکاپور ڈیم ، ہرن باری ڈیم اور پون ڈیم میں مسلسل بارش کی وجہ کی وجہ سے یہ تینوں ڈیم چھلکنے کی کفار پر تھے آج دوپہر تک اللہ کے فضل سے یہ مذکورہ تینوں ڈیم چھلک اٹھے اور پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے شہر کی گرنا ندی میں بڑی مقدار میں پانی چھوڑا گیا ہے ، جس کی خبر کے بعد شہری عوام میں خوشی کا ماحول پایا جارہا ہے ۔ (جاری)

معلوم ہوکہ آج گرنا ندی میں پانی چھوڑے جانے کے بعد ایک خبر سامنے آئی جس میں بتایا جارہا ہیکہ شہر کے چندن پوری علاقے سے گزرنے والی موسم ندی کے درمیان میں ایک ٹیلے پر تقریباً 20 سے زائد افراد پھنسے ہوئے تھے ، اچانک پانی بڑھ جانے سے یہ لوگ واپس آنے میں ناکام رہے ، اس کو دیکھتے ہوئے مالیگاوں شہر فائر عملہ موقع پر پہنچ کر اب تک تقریباً 12 افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے جبکہ ابھی تقریباً 15 افراد پھنسے ہوئے ہیں ۔ (جاری)

اس تناظر میں مقامی ایم ایل اے مفتی اسمعیل قاسمی نے فوراً ایکشن لیتے ہوئے شہر کے کارپوریشن کمشنر ، ناسک ضلع کلکٹر ، تحصیلدار و دیگر آفیسران کو اس بارے میں جانکاری دی اور ان افراد کو فوراً ریسکیو کرنے کا مشورہ دیا ۔ جس کے بعد ناسک ضلع کلکٹر اور اعلیٰ آفیسران نے ناسک سے ایک ٹیم کو مدعو کیا ہے۔ ان شاءاللہ رات تک سبھی پھنسے ہوئے افراد اطمینان بخش طریقے سے واپس آسکیں گے ۔ معلوم ہوکہ ٹیلے پر پھنسے ہوئے لوگوں میں تقریباً 12 لوگوں میں پانچ پڑوسی شہر دھولیہ کے ساکنین ہیں ۔ (جاری)

اس دوران ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے اپنے بیان میں صاف طور پر واضح کیا ہے کہ شہر کی موسم اور گرنا ندی میں زبردست پانی بڑھ جانے سے یہاں بڑی تعداد میں بچے بوڑھے سیر و تفریح کیلئے پہنچ رہے ہیں ۔ لہذا شہری عوام انتظامیہ کیساتھ تعاون کریے اور اپنے بچوں کیساتھ ایسی خطرات بھری جگہوں پر پہنچنے سے گریز کریں ۔تاکہ کوئی ان ہونی پیش نہ ہوسکے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے