امسال 15 اگست 2024 کو مقامی سطح پر " ہر گھر ترنگا " مہم کے اہتمام کا اعلان

 

 مالیگاوں / "ہر گھر ترنگا " مہم کے تحت آج 13 سے 15 اگست تک تعلقہ میں ترنگا یاترا ، ترنگا کینوس ، حب الوطنی پر مبنی ثقافتی پروگرام ، ترنگا ریلی ، ترنگا دوڑ ، ترنگا عہد ، ترنگا سیلفی ، ترنگا سمان ، ترنگا میلہ جیسے مختلف پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔ اسی مناسبت سے گروپ پروگرام افیسرا اور تحصیلدار اروشال سونونے نے مالیگاوں شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امسال 15 اگست کے موقع پر " ہر گھر ترنگا " مہم کے تحت ہونے والے پروگرام میں بڑی تعداد میں شرکت کریں ۔ (جاری) 

  دیہی ترقی کا محکمہ اور شہری ترقی کا محکمہ ہر گھر ترنگا اقدام کے تحت ہر گاوں اور شہر میں قومی پرچم فراہم کرنے کیلئے تال میل قائم کرے گا ۔ اور اس میں پوسٹ آفس نجی اسٹیبلشمنٹ ، خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس اور رضا کار تنظیمیں شامل ہونگی ۔ " ہر گھر ترنگا " مہم کے تحت ، تعلقہ سطح پر اہم سرکاری عمارتوں پر ترنگا لہرایا جائیگا ۔ تحصیلدار شری سونونے نے اس طرح کی اطلاع مالیگاوں شہر کی عوام کو دی ہے ۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے