مالیگاوں / کل دوپہر گرنا ندی میں پانی چھوڑنے کے بعد چندن پوری کی جانب گرنا ندی پر بنے ایک ٹیلے پر کچھ لوگ جو مچھلی مارنے کی غرض سے پہنچے تھے وہ پانی بڑھ جانے کی وجہ سے پھنسے ہوئے تھے ،جن کو ریسکیو کیا جانا بے حد مشکل تھا، وقت گزرتا گیا اور ان لوگوں کو بحفاظت واپس لانے کیلئے مالیگاوں شہر کی پولس انتظامیہ کے ساتھ کارپوریشن فائر عملہ البتہ ناسک سے بلوائی جانے والی این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی ان لوگوں کو رات بھر کی کوششوں سے ریسکیو کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ۔ (جاری)
جب رات بھر مکمل ہو جانے کے بعد بھی انہیں ریسکیو کرنے کا کوئی حل نہیں نکل سکا تو ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی نمائندگی پر ناسک ضلع کلکٹر کی جانب سے ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا گیا اور ان 15 افراد کو ریسکیو کر ان جان بچائی گئی ۔جو تصویر آپ دیکھ رہے ہیں ابھی کچھ دیر پہلے کی ہے جب ہیلی کاپٹر موقع پر پہنچا تھا ۔
0 تبصرے