گرنا ندی سے 15 افراد کو ریسکیو کرنے والے پورے آپریشن میں ایم ایل اے مفتی اسمعیل قاسمی رہے پیش پیش ، مستقیم ڈگنیٹی نے پھنسے نوجوانوں کو کہا تھا ، آپ ہیلی کاپٹر کا خیال نکال دیں اور۔۔۔

 

مالیگاوں / چندن پوری سے گزرنے والی گرنا ندی کے درمیان ایک ٹیلے پر کل بروز اتوار کی دوپہر سے پھنسے ہوئے 15 افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا جاچکا ہے ۔ اس آپریشن میں کارپوریشن فائر عملہ ، ناسک ضلع کلکٹر اور مالیگاوں شہر پولس انتظامیہ کے ساتھ مالیگاوں شہر کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی پیش پیش رہے ۔ معلوم ہوکہ گزشتہ رات بھر کی کوششوں کے بعد ناسک سے بلوائی جانے والی این ڈی آر ایف ٹیم بھی ان 15 افراد کو ریسکیو کرنے میں ناکام رہی جس کے بعد آج صبح ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی نمائندگی پر ضلع کلکٹر کی جانب سے ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا گیا اور ان 15 افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا ۔ (جاری)

بچنے والے افراد کا بیان آیا سامنے ۔
بحفاظت لوٹنے والے افراد نے مقامی میڈیا کے سامنے زبردست طریقے سے تفصیل پیش کرتے ہوئے اس بات کو واضح کیا کہ جب ہمیں لگنے لگا کہ گرنا ندی میں پانی تیزی سے بڑھ رہا ہے ایسی صورتحال حال میں ہم نے مدد کیلئے سب سے پہلے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل کو اس بات کی جانکاری دی ، جس کے بعد مفتی اسمعیل قاسمی نے ہمیں تسلی دی اور ہر ممکن کوشش کر بچانے کا تیقن دیا تھا ۔ اور الحمدللہ مفتی محمد اسماعیل کی جدو جہد سے ہمیں کچھ دیر انتظار کے بعد بحفاظت بچا لیا گیا ۔ بقول ان کے ، ہم مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے شکر گزار ہیں ۔ (جاری)

مستقیم ڈگنیٹی پورے آپریشن سے غائب
ایک انٹرویو کے دوران اسی جگہ سے بچنے والے ایک نوجوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مقامی سماج وادی کے یوا لیڈر مستقیم ڈگنیٹی کو بذریعہ فون اطلاع دی کہ ہم ایسی کنڈیشن میں یہاں پھنسے ہوئے ہیں تب مستقیم ڈگنیٹی نے انہیں جواب دیا کہ آپ استغفار پڑھیں اور اپنے دماغ سے ہیلی کاپٹر کا خیال نکال دیں ۔ بقول ان کے ، میں صبح کی اوّلین ساعتوں میں ندی پر آؤنگا تب انشاء اللہ کچھ انتظام کرتے ہیں ۔ (جاری)

پورے آپریشن کو مکمل ہونے کے بعد مفتی اسمعیل قاسمی کا آیا جواب
ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے آپریشن مکمل ہونے کے بعد لوک مت ٹی وی کے انٹرویو میں سبھی اعلیٰ آفیسران ، کارپوریشن ، فائر عملہ اور پولس ڈیپارٹمنٹ کیساتھ مقامی تیراک گروپس کا شکریہ ادا کیا اور اللہ کا شکر ادا کیا کہ ہم نے 15 قیمتی جانوں کو بحفاظت نکالا۔ یہ اللہ رب العزت کا بڑا احسان ہے ۔ معلوم ہوکہ رات بھر کے بعد صبح 5 بجے مفتی اسمعیل قاسمی ندی پر پہنچ کر بیٹھے تھے اور ان لوگوں سے مسلسل رابطے میں تھے۔ جس کی وجہ سے ٹیلے پر پھنسے نوجوانوں کو اطمینان ملا ، اور وہیں مفتی اسمعیل قاسمی کی سرپرستی میں انہیں ناشتے کا انتظام کروایا گیا تھا ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے