ہم مالیگاوں شہر میں دوبارہ 1999 کی طرح اسمبلی انتخابات ہونے نہیں دیں گے !! ڈاکٹر خالد پرویز

 

مالیگاوں / ایم آئی ایم لیڈر ڈاکٹر خالد پرویز نے اپنے ایک انٹرویو میں آئندہ دنوں  ہونے والے اسمبلی انتخابات اور شہری صورتحال پر کھل تبادلہ خیال کیا ہے ۔ موصوف نے بتایا کہ 1999 کے زمانے میں اسمبلی الیکشن کے دوران ساتھی نہال احمد نے ایک نعرہ دیا تھا اس الیکشن کو اچھائی اور برائی کے درمیان جنگ قرار دیا تھا ۔ (جاری)

اس زمانے میں جس طرح کے حالات تھے اسی طرح کے حالات شہر میں ان دنوں نظر آرہے ہیں۔  مالیگاوں شہر میں غنڈہ گردی اپنے شباب پر ہے ، ہفتہ وصولی ، زمینوں پر قبضے ، گھروں کو خالی کروانا ، نشہ آور اشیاء کی فروختگی اور نئی نسلوں کو تباہ کرنے میں ایک خانوادے کا ہاتھ نظر آتا ہے ۔ اسطرح کے زمینی حالات کو دیکھتے ہوئے ہمیں ساتھی نہال احمد کے نعرے کی یاد آتی ہے ۔ اور اسی نعرے سے جڑ کر مالیگاوں شہر میں 2024 کا اسمبلی الیکشن لڑا جائیگا ۔ (جاری)

اپنے بیان میں انہوں نے امیدواری سے متعلق اہم بات کہی ہے ، بقول ان کے مجلس کی اعلیٰ کمان جس کسی کو بھی امیدوار بنائے گی ہم اسی کا کام کرینگے اور شہر سے غنڈہ گردی ، نشہ آور اشیاء کی فروختگی کیساتھ نئی نسل کو ایک نئی راہ دینے کی پوری کوشش کرینگے ۔ البتہ اگر مجلس کی ہائی کمان ہمیں موقع دیتی ہے تو ہم الیکشن لڑیں گے ۔ (جاری)

وہیں مولانا عمرین محفوظ رحمانی سے متعلق ڈاکٹر خالد پرویز نے کہا کہ اگر مولانا اسمبلی انتخابات لڑنا چاہتے ہیں تو وہ ان کی مرضی ہے ۔ ہندوستان جمہوری ملک ہے ہر انسان کو ہر چیز کی آزادی ہے ۔ اگر مفتی محمد اسماعیل قاسمی اسمبلی انتخابات لڑنا چاہتے ہیں وہ بھی ان کی مرضی ہے ۔ ہم صرف شہر میں بڑھتی برائیوں کے خلاف ہیں اور ہم مالیگاوں شہر میں 1999 جیسا الیکشن ہونے نہیں دیں گے ۔ جس میں غلط تشہیر سے جیت حاصل کی گئی تھی ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے