مالیگاوں شہر پوارواڑی پولس اسٹیشن کی حدود میں دریگاوں کے قریب بابا آٹو کنسلٹنٹ کے گیٹ کے پاس محمد آمین محمد حنیف جس کے قبضے سے 2 لاکھ 3 ہزار 860 روپئے مالیت کا خوشبودار تمباکو کھلے عام غیر قانونی طور پر فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ۔ ملزم نشاط گرلس ہائی اسکول سروے نمبر 63/1 ، نیا اسلام پورہ کا ساکن بتایا گیا ۔ جسے مالیگاوں شہر پوارواڑی پولس عملہ مال سمیت گرفتار کیا ۔ یہ کاروائی بروز بدھ کی صبح تقریباً دس بجے کے آس پاس کی گئی ۔ (جاری)
۔45 ہزار مالیت کی موٹر سائیکل سمیت چور گرفتار
مالیگاوں / وہیں دوسری جانب فیضان احمد محمد مصطفیٰ عمر 24 سال جس نے 2 اگست کی صبح ساڑھے دس بجے سے گیارہ بجے درمیان سوندگاوں روڈ پر اپنی 45 ہزار مالیت کی ایچ ایف ڈیلکس موٹر سائیکل 9441. او وی ، ایم ایچ 41 چوری کی ۔ بالآخر مقامی پوارواڑی پولس نے اسے بدھ کی رات گرفتار کرلیا ۔ اس واقعے کی شکایت عرفان خان ساجد خان عمر 21 سال ساکن ملن ہوٹل کے قریب رمضان پورہ نے پولس کو دی ۔
0 تبصرے