نئی دہلی : حج کمیٹی آف انڈیا نے 2025 کے مقدس سفر حج کے لئے آن لائن فارم بھرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ حج فارم بھرنے کا عمل بتاریخ 13 اگست 2024 سے 9 ستمبر 2024 تک جاری رہے گا۔ اس سال پہلی بار حج فارم حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ کے علاوہ حج سویدھا ایپ پر بھی بھرے جائیں گے ۔(جاری)
اس کے علاوہ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن ریجو جونے اپنی وزارت کے دفتر سے حج 2025 کے ایکشن پلان کو جاری کیا جس میں وزیر مملکت برائے اقلیتی امور جارج کورین، قومی اقلیتی کمیشن کے صدر اقبال سنگھ لال پورا، دہلی اسٹیٹ حج کے ٹی کی چیئر پرسن کو شر جہاں اور چیف ایگزیکیٹو آفیسر لیاقت علی آفاقی بھی موجود تھے۔(جاری)
حج کمیٹی آف انڈیا کے مطابق عازمین حج 13 اگست سے حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر درخواست دے سکتے ہیں۔ حج فارم موبائل سے بھی بھرا جا سکتا ہے، اس کیلئے اینڈرائیڈ فون میں حج سویدھا ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا ۔ کمیٹی نے اپیل کی ہے کہ ایپ پر موجود حج رہنما خطوط کو غور سے پڑھ کر ہی فارم پُر کیا جائے ۔(جاری)
حج کمیٹی کے مطابق حج درخواست دہندگان کے پاس ویلڈ پاسپورٹ ہونا ضروری ہے۔ جن کے پاس پہلے سے پاسپورٹ ہے، اس کی ویلڈیٹی 15 جنوری 2026 تک ہونی چاہئے۔ اس کے بعد ہی ان کی درخواست قبول کی جائے گی۔ اس بار حج کے قوانین میں بھی تبدیلی کی گئی ہے اور 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگ اپنے ساتھ ایک اٹینڈنٹ لے جا سکتے ہیں۔(جاری)
بتادیں کہ سعودی عرب کی سلطنت (کے ایس اے) کی جانب سے حج 2025 کے لیے ہندوستان کے لیے 75,025, 1 کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے ۔ ہندوستان کیلئے مختص حج کوٹہ میں سے 70 فیصد حج کمیٹی آف انڈیا کے پاس رہے گا جبکہ باقی 30 فیصد کوٹہ پرائیویٹ آپریٹروں کو دیا جائے گا ۔
0 تبصرے