آنگن واڑی سیویکاوں کا 21 اگست کو ممبئی کے آزاد میدان میں ریاست گیر پیمانے پر ہوگا احتجاج

 

مالیگاوں (پریس ریلیز) آنگن واڑی سیویکاوں اور مدد نیس کے مسائل جن میں مان دھن کی رقم بڑھانا ، پینشن ، گریجویٹی ، آنگن واڑی جس گھر میں چلائی جاتی ہے اس گھر کا کرایہ ، دسویں پاس مدد نیس کا پرموشن ، میڈیکل کی چھٹی ، جیسے دیگر کئی اہم مطالبات کو منظور کروانے کیلئے گزشتہ ڈیڑھ سالوں سے مقامی کرتی سمیتی کی جانب سے مسلسل آندولن جاری ہے ۔ (جاری)

لیکن ریاست کی ٹریپل انجن والی سرکار ان آنگن واڑی خادماوں کیساتھ نا انصافی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ معلوم ہوکہ 28 فروری 2023 کو سیویکا اور مدد نیس کی معمولی مان دھن بڑھا کر آندولن کو ختم کرنے کی کوشش موجودہ سرکار نے کیا اور مگر کرتی سمیتی آنگن واڑی خواتین اپنے مطالبات کو لیکر ڈٹی رہی اور ہندوستان کی تاریخ میں آنگن واڑی خواتین کا سب سے لمبا آندولن 52 دن کی تالا ٹھوک ہڑتال کی گئی ۔ (جاری)

اس بیچ 15 دسمبر کو مقامی سماج وادی پارٹی کی صدر شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی کی سربراہی میں ناگپور اسمبلی اجلاس کے دوران مالیگاوں شہر کی سینکڑوں خواتین ناگپور مورچہ میں گئے اس موقع پر سماج وادی بھیونڈی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے کافی معاونت کا مظاہرہ کیا ۔ اس 52 روزہ ہڑتال کے بعد سرکار نے یہ مانگ کی کہ آشا ورکرز کی مان دھن بڑھانے کے وقت آنگن واڑی سیویکاوں کی تنخواہ بھی بڑھائی جائے گی ۔ (جاری)

مگر موجود شندے سرکار ایک دم بے حس ہوگئی ہے ۔بار بار وعدہ کر کے خلاف ورزی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ اس لئے مہاراشٹر کرتی سمیتی کی جانب سے آنے آج 12 اگست کو ریاستی سطح پر الگ الگ آندولن ترتیب دیا گیا ہے ۔ جس میں 21 اگست بروز بدھ کو ممبئی کے آزاد میدان میں یک روزہ ریاست گیر احتجاجی دھرنا دیا جائیگا ۔ اس سے قبل شان ہند میٹنگ بھی کرینگے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے