فلم اداکار اکشے کمار نے حاجی علی درگاہ کی تزئین کاری کیلئے ایک کروڑ 21 لاکھ کی رقم عطیہ دیا

 

فلم اداکار اکشے کمار جمعرات کی علی الصبح 6 بجے حاجی علی درگاہ پہنچے جہاں انہوں نے چادر پیش کی اور دعا کی ۔ درگاہ کمیٹی کے ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی اور ایگزیکٹو آفیسر محمد طاہر احمد کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا اور انہیں درگاہ کی تزئین کے جاری کاموں کے تعلق سے بتایا گیا ۔(جاری)

اکشے کمار نے ان تعمیراتی کاموں میں حصہ لیتے ہوئے اپنی جانب سے ایک کروڑ 21 لاکھ روپئے کا چیک سہیل کھنڈوانی کو سونپا ، حاجی علی درگاہ کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر نے زرائع کو مذکورہ بالا تفصیلات کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ " فلم ادکار نے حاجی علی میں نصف گھنٹے گزارے ۔ چونکہ ان کی آمد کی اطلاع پہلے سے تھی اس لئے عملہ بھی قبل از وقت پہنچ گیا تھا ۔ معلوم ہوکہ اکشے کمار نے حاجی علی درگاہ اور عقیدت مندوں کی سہولت کیلئے جاری کاموں کے تعلق سے درگاہ انتظامیہ کی ستائش کی ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے