شہر میں 25 سال راج کرنے کے بھی شہر کی عوام وسائل سے محروم : مستقیم ڈگنیٹی اور شان ہند کا مقامی لیڈران پر بڑا الزام

 

 مالیگاوں / شہر میں ترقی کے نام پر قیادت بدلنے والے نے ، مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں نے جوڑی بنا کر 25 سال اس شہر پر راج کیا ، ان گزرے 25 سالوں میں شہر کے کسی نمائندے نے شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا ۔ آج شہر کی ضروریات میں میڈیکل کالج ،  کیمپس ، ٹریفک کے مسلئے کو حل کرنے کیلئے ضرورت کے مطابق نئی سڑکوں کی تعمیر ایسا کچھ نہیں کیا بلکہ مالیگاوں شہر کے حصے کا پانی بیچ دیا ۔ مالیگاوں شہر سے سرکاری دفاتر کو شہر سے دور لیجانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ، القصہ مختصر یہ کہ شہر کے دونوں سیاسی گھرانوں نے صرف شہر کو لوٹنے کا کام کیا ہے ۔ (جاری)

سماج وادی پارٹی کے یوا لیڈر مستقیم ڈگنیٹی نے ماضی میں عبد العزیز بچئی پانی پوئی جو کہ شہر کی یادگار پانی پوئی بند پڑی تھی جس کو مستقیم ڈگنیٹی نے نئے طرز پر چالو کروایا شہریان کو یہ پیغام دیا کہ یہ پانی پوئی شہر میں برسوں سے گنگا جمنی تہذیب کا حصہ رہی ہے ۔ اس پانی پوئی سے ہر مذہب کے لوگ پانی پیتے ہیں ۔(جاری) 

اسی کے ساتھ قدوائی روڈ پر شہیدوں کی یادگار کے پاس 15 اگست ، 26 جنوری کو پولس محکمہ کسی کو کھڑا ہونے نہیں دیتا تھا ، جس کی ہم نے نمائندگی کی اور آج وہاں موجود اشوک استھمب اور شہیدوں کی یادگار پر عوامی ہجوم دیکھنے کو ملتا ہے ۔ اس دوران شان ہند نے شہر کی ترقی کو لیکر مزید باتیں کہیں اور بتایا کہ شہر میں 25 سال سے راج کررہے لوگوں نے صرف شہر کی عوام کو بے بے وقوف بنانے کا کام کیا ہے ہم اور ہماری پارٹی ترقی اور تعمیراتی کام کاج کو ترجیح دیتی ہے ۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے