ناسک ضلع کے 6 ڈیم اوور فلو ، گرنا اور موسم ندی میں مزید پانی چھوڑے جانے کا امکان

 

  مالیگاوں / ضلع ناسک میں تین روز سے جاری بارش کے بعد بارش نے منہ موڑ لیا ہے اور جبکہ ندی تالاب اور ڈیموں کے آس پاس ہونے والی رم جھم بارش کی وجہ سے حاصل تفصیلات کے مطابق بتایا جارہا ہیکہ ناسک ضلع کے 6 ڈیم سو فیصد ذخیرہ آب ہوچکے ہیں ۔ بتایا جارہا ہیکہ ان ڈیموں میں 80 فیصد سے تجاوز کر گیا ہے ۔ (جاری)

دریں اثنا ناسک سے جیک واڑی کو چار دنوں میں 15 ٹی ایم سی پانی بھیجا گیا ہے ، چار روز سے جاری مسلسل بارش کے بعد گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے بارش تھم گئی ہے ، پیٹھ ، سرگانہ ، اگت پوری اور ترمبکیشور جیسے نشیبی علاقوں میں بھی بارش نے وقفہ لے لیا ہے اور سیاح موسم سے لطف اندوز ہورہا ہے ۔ 24 گھنٹوں میں ضلع میں اوسطاً 2.5 ملی میٹر اور شہر میں تقریباً 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ بارش کے باعث ڈیم میں پانی کا ذخیرہ بڑھ گیا ہے (جاری)

اور بعض ڈیموں سے پانی کا اخراج جاری ہے ۔ اس میں گنگا پور ، بھولی ، اس میں والد دیوی ، نندور مدھیمیشور ، ہرن باری اور کیلزر ڈیم شامل ہیں ۔ گنگاپور ڈیم کے علاؤہ دیگر ڈیم اوور فلو ہوچکے ہیں ۔گنگا پور ڈیم 88 فیصد ، گوتمی گوداوری 91 فیصد ، الندی 85 فیصد ، واگھڈ 80 فیصد ، درنا 87 فیصد اور منکے 55 فیصد بھرا ہوا ہے ۔ مانسون شروع ہونے کے بعد سے دو مہینوں میں کئی تعلقہ میں اوسط سے بہت کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ (جاری)

  پچھلے پانچ دنوں سے بارش نے ضلع کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور ترمبکیشور ، سرگانہ ، اگت پوری ، پیٹھ ، ڈنڈوری ، اور کلون تعلقہ میں بھاری بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ترمبکیشور میں لگاتار تین دنوں تک 100 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہونے کے بعد گنگا پور ڈیم میں پانی کے ذخیرہ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے