شہر اور تعلقہ ہی نہیں بلکہ ریاست کے مختلف مقامات پر بھاری بارش کی وجہ سے ان دنوں ندی نالوں میں طغیانی آئی ہوئی ہے ۔کل ٹھیگوڑاہ ڈیم سے 25 ہزار کیوسک ، چنکاپور ڈیم سے 16 ہزار کیوسک ، پوند ڈیم سے 13 ہزار کیوسک پانی گرنا ندی میں چھوڑا گیا ہے ۔ہرن باری ڈیم سے تقریباً 11 ہزار کیوسک پانی شہر کی موسم ندی میں چھوڑا گیا ہے ۔ دونوں ندیوں کا بہاؤ 70 ہزار کیوسک کی رفتار سے ہورہا ہے ۔(جاری)
زبردست طغیانی اور سیلابی کیفیت کے چلتے ٹیہرے گاؤں سے گزرنے والی گرنا ندی پر بنے پل کو آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا ہے ۔ یہاں پولس ، محکمہ آب پاشی ، ٹریفک پولس اور فائر بریگیڈ عملہ کے اراکین کو تعینات کردیا گیا ہے ۔گرنا اور موسم ندی میں پانی کے زبردست بہاؤ کے مد نظر قلعہ جھونپڑی ، اسلام آباد جھونپڑ پٹی ، غالب نگر جھونپڑ پٹی ، کے درجنوں مکانات میں پانی گھس گیا ہے۔ وہیں دوسری طرف شہر کی گرنا ندی اور موسم ندی سمیت گرنا ڈیم کا نظارہ دیکھنے والوں کی بڑی تعداد نظر آرہی ہے ۔ جس کی وجہ سے بار بار ٹریفک نظام درہم برہم ہونے کی شکایت ہے ۔
0 تبصرے