لال قلعہ سے 78ویں یوم آزادی کی تقریبات کی قیادت کریں گے وزیراعظم مودی، یہاں جانئے پورا شیڈیول

 

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی  15 اگست 2024 ء کو دہلی کے تاریخی لال قلعہ سے 78 ویں یوم آزادی کو منانے میں قوم کی قیادت کریں گے۔ وہ قومی پرچم لہرائیں گے اور علامتی  یادگار کی فصیل سے قوم سے روایتی خطاب کریں گے۔ اس سال کے یوم آزادی کا موضوع ’وکست بھارت  2047‘ ہے ۔ یہ تقریبات 2047 تک ملک کو ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنے کی حکومت کی کوششوں کو نئے سرے سے آگے بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کریں گی۔(جاری)

قومی جوش و خروش کے اس تہوار میں جن بھاگیداری کو فروغ دینے  کے مقصد کے ساتھ، اس سال تقریباً 6000 خصوصی مہمانوں کو لال قلعہ میں ہونے والی تقریبات کا مشاہدہ کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اِن افراد میں نوجوانوں، قبائلی برادری، کسانوں، خواتین اور دیگر خصوصی مہمانوں کی نمائندگی ہو گی ،  جنہوں نے  مختلف سرکاری اسکیموں/پہل قدمیوں کی مدد سے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ حال ہی میں ختم ہونے والے پیرس اولمپکس میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے کو بھی تقریبات میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔(جاری)

روایتی لباس میں ملبوس مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تقریباً 2000 لوگوں کو بھی اس عظیم الشان تقریب کا مشاہدہ کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ مختلف آن لائن مقابلوں کے تین ہزار (3000) فاتحین بھی ، جن کا اہتمام وزارت دفاع نے مائی گوو  اور آکاشوانی کے اشتراک سے کیا تھا، اس تقریبات کا حصہ ہوں گے۔(جاری)

وزیراعظم مودی کا پورا شیڈیول
لال قلعہ پہنچنے پر وزیر اعظم کا استقبال ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ،  دفاع کے وزیر مملکت سنجے سیٹھ اور دفاع کے  سکریٹری  گریدھر ارامانے کریں گے۔ دفاعی سکریٹری،  جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی)، دلّی ایریا کے لیفٹیننٹ جنرل بھونیش کمار کا وزیر اعظم سے تعارف کرائیں گے۔ اس کے بعد جی او سی دلّی ایریا ،  وزیراعظم نریندر مودی کو سلیوٹنگ بیس تک لے جائیں گے  ،  جہاں ایک مشترکہ انٹر سروسز اور دلّی پولیس گارڈ  ، وزیر اعظم کو عمومی سلامی پیش کریں گے۔ اس کے بعد وزیراعظم گارڈ آف آنر کا معائنہ کریں گے۔(جاری)

وزیر اعظم کے لیے گارڈ آف آنر کا دستہ  ، فوج، بحریہ، فضائیہ اور دلّی پولیس کے ایک ایک افسر اور 24 اہلکاروں پر مشتمل ہوگا۔ ہندوستانی بحریہ اس سال کوآرڈینیٹنگ سروس ہے۔ گارڈ آف آنر کی کمان ،  کمانڈر ارون کمار مہتا کریں گے۔ وزیر اعظم کے گارڈ میں فوج کے دستے کی کمان میجر ارجن سنگھ کریں گے۔  بحریہ کے دستے کی قیادت لیفٹیننٹ کمانڈر گلیا بھاویش این کے کریں گے اور فضائیہ کے دستے کی قیادت  اسکواڈرن لیڈر اکشرا اونیال کریں گے۔ دلّی پولیس کے دستے کی کمان  ، ایڈیشنل ڈی سی پی انوراگ دیویدی کریں گے۔(جاری)

گارڈ آف آنر کا معائنہ کرنے کے بعد، وزیر اعظم لال قلعہ کی فصیل کی جانب پیش قدمی کریں گے  ، جہاں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ،  دفاع کے وزیر مملکت سنجے سیٹھ،  دفاعی عملے کے سربراہ جنرل انیل چوہان، فوجی  عملے کے سربراہ  جنرل اوپیندر دیویدی، بحریہ کے سربراہ  ایڈمیرل دنیش کے ترپاٹھی اور فضائیہ کے سربراہ  ایئر چیف مارشل وی آر چودھری ،  جی او سی دلّی  ایریا  ، وزیر اعظم  کا استقبال کریں گے اور  اس کے بعد وزیر اعظم کو قومی پرچم لہرانے کے لیے فصیل پر ڈائس  پر لے جانے کے لیے رہنمائی کریں گے ۔(جاری)

لیفٹیننٹ سنجیت سینی قومی پرچم لہرانے میں وزیر اعظم کی مدد کریں گے۔  انہیں  1721 فیلڈ بیٹری (تقریباتی) کے بہادر بندوق برداروں کی طرف سے 21 توپوں کی  سلامی  دی جائے گی ۔ رسمی بیٹری، جس میں دیسی 105 ملی میٹر لائٹ فیلڈ گنیں استعمال کی جائیں گی، اس کی کمان  میجر سبنِس کوشک کریں گے اور نائب صوبیدار (اے آئی جی) انوتوش سرکار گن پوزیشن آفیسر ہوں گے۔(جاری)

نیشنل فلیگ گارڈ  ، جس میں ایک افسر اور فوج، بحریہ اور فضائیہ کے 32 دیگر رینک اور دلّی پولیس کے 128 اہلکار شامل ہیں، وزیر اعظم کے ذریعہ قومی پرچم کو لہرانے کے وقت  راشٹریہ سلامی پیش کریں گے۔ اس انٹر سروسز گارڈ اور پولیس گارڈ کی کمان کموڈور  وِنے دوبے کریں  گے۔ نیشنل فلیگ گارڈ میں فوج کے دستے کی کمان میجر دنیش نگنگوم کریں گے، بحریہ کے دستے کی قیادت لیفٹیننٹ کمانڈر سچن دھنکھر کریں گے اور فضائیہ کے دستے کی کمانڈ اسکواڈرن لیڈر سی ایس شراون دیویا کریں گے۔ دلّی پولیس کے دستے کی کمان ایڈیشنل ڈی سی پی اچِن گرگ کریں گے۔(جاری)

ترنگا لہرائے جانے کے بعد ترنگے کو  ’راشٹریہ سلامی‘   دی جائے  گی۔ پنجاب رجمنٹ کا ملٹری بینڈ، جس میں ایک جے سی او اور 25 دیگر رینک شامل ہیں، قومی پرچم لہرانے اور’راشٹریہ سلامی ‘ پیش کرنے کے دوران قومی ترانہ بجاے گا۔ بینڈ کی نظامت صوبیدار میجر راجندر سنگھ کریں گے۔ جیسے ہی وزیر اعظم کے ذریعہ قومی پرچم لہرایا جائے گا، لائن ایسٹرن فارمیشن میں ہندوستانی فضائیہ کے دو ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹروں دھرو کے ذریعہ جائے تقریب  پر پھول  نچھاور کئے  جائیں گے۔ ہیلی کاپٹروں کے کپتان ونگ کمانڈر امبر اگروال اور ونگ کمانڈر راہول نینوال ہوں گے۔(جاری)

یوم آزادی 2024 کا تھیم کیا ہے؟ تاریخ اور اہمیت کو جانیں اور پڑھیں…
پھول نچھاور کرنے کے بعد وزیراعظم قوم سے خطاب کریں گے۔  اُن کی  تقریر کے اختتام پر نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے کیڈٹس قومی ترانہ گائیں گے۔ ملک بھر کے مختلف  اسکولوں سے کل 2000 لڑکے اور لڑکیاں کیڈٹس (آرمی، نیوی اور ایئر فورس) تقریبات میں شرکت کریں گے۔ ان کیڈٹس کو فصیل  کے سامنے گیان پتھ پر بٹھایا جائے گا۔ وہ ترنگا کٹس کے ساتھ  ’ مائی بھارت  ‘ لوگو بنائیں گے۔ مجموعی طور پر  500 نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس ) رضاکار بھی  اس تقریب میں حصہ لیں گے۔(جاری)

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا 78ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام خطاب، جانئے کیا کیا کہا؟  ہندوستان آج اپنا 78 واں یوم آزادی منانے جارہے ہے ۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اس موقع پر قوم سے خطاب کیا ۔ صدر جمہوریہ نے جہاں باشندگان وطن کو یوم آزادی کی مبارکباد دی تو وہیں حکومت کی کئی کامیابیوں کو بھی شمار کروایا ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے