آج یوم آزادی کی 78 ویں سالگرہ کے موقع پر مقامی سماج وادی صدر شان ہند نے دیا زبردست بیان ، ہندوستانی دستور سے لیکر مالیگاوں شہر کی سیاست تک پڑھیں یہ مختصر رپورٹ

 

  مالیگاوں / آج یوم آزادی کی 78 ویں سالگرہ کے موقع پر مقامی سماج وادی پارٹی کی صدر شان ہند نہال احمد اور مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں قدوائی روڈ پر واقع شہیدوں کی یادگار اور اشوک استھمب کے پاس پرچم کشائی عمل میں لائی گئی ، اسوقت یہاں شہر بھر کے نوجوان کا ہجوم دیکھنے کو ملا ، معلوم کہ گزشتہ رات سے شہیدوں کی یادگار پر آزادی کا جشن منایا جارہا تھا ۔ (جاری)

   رسم پرچم کشائی کے بعد مقامی سماج وادی صدر شان ہند نہال احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر ہے مغربی حصے میں موجود شہیدوں کی یادگار کو صاف ستھرا اور پھول چڑھا کر رکھا جاتا ہے ، اور ہماری شہیدوں کی یادگار کی طرف کسی کی توجہ نہیں ہوتی ، جبکہ آزادی کی لڑائی میں محنت کشوں کے اس شہر سے بھی قربانیاں دی گئی ، ہمیں شہیدوں یادگار کو دوبارہ سرسبز بنانا تھا ، اسی غرض سے ہم نے کچھ سال قبل یہاں اشوک استھمب تعمیر کیا اور حکومت کو بتا دیا کہ ہندوستانی دستور سب کیلئے ایک ہے ۔ آج ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم ہماری آنے والی نسلوں کو تعلیم کے گلدستے سے سرشار کرینگے اور سیاست میں حصہ دلائیں گے ۔ (جاری)

شہیدوں کی یادگار پر جشن منانے پر بولے شان ہند
شہیدوں کی یادگار ، یہاں پہلے حکومت نے ایک عمارت بنایا تھا کو کھنڈر ہوچکی تھی، جس کے بعد یہاں الٹی بندوق نصب کی گئی، اس کے باوجود یہاں بیرونی افراد تو کیا مقامی افراد بھی توجہ نہیں دیا کرتے تھے ، اسلئے ہم نے سوچا ہمارا شہر آزادی کا جشن اسی جگہ پر منائے گا اس تناظر میں ہم نے یہاں اشوک استھمب بھی تعمیر کروایا تھا ، آج ہمارا یہ خواب پورا ہوا ۔ (جاری)

ہندوستانی دستور سبھی کیلئے ایک ہے - شان ہند
سماج وادی صدر شان ہند نہال احمد نے مزید کہا کہ ہندوستان کی آزادی میں جتنا ہاتھ برادران وطن کا تھا اس سے کہیں زیادہ ہمارے رہنماؤں اور اکابرین کا تھا ، جن کی تاریخ کو مٹانے کی پھر پور کوشش کی جاتی رہی ہے ۔ لیکن ہم اس تاریخ کو کبھی نہیں مٹنے دیں گے ۔ ہم ہمارے شہدا کو یاد کرینگے ، اور اسی جگہ پر پرچم لہرائیں گے ۔ ہندوستان کے آئین نے سبھی کو ہر طرح کی آزادی دی ہے ۔ ہمارے دستور میں ہندو ، مسلم ، سکھ ، عیسائی سبھی سماج کو عزت بخشی گئی ہے ۔ اور جو لوگ دستور ہند کو بدلنا چاہتے ہیں وہ یہ بات بھول جائیں ۔(جاری)

مقامی سیاست پر بولے شان ہند
شان ہند نے مقامی سیاست پر مخالف پارٹیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہر میں کوئی آجی ہو یا ماجی ، دونوں نے صرف شہر کی عوام کو لوٹنے کا کام کیا ہے ، شہر میں کسی بھی طرح کی کوئی ترقی دکھائی نہیں دیتی ۔ دونوں ایک دوسرے پر کیچڑ اچھال کر خود کا بھی اور شہری کی بھولی بھالی عوام کا وقت ضائع کرتے ہیں ۔ ان شاءاللہ ، آئندہ ہونے والے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں مالیگاوں شہر کی عوام ضرور انقلاب برپا کریگی اور مالیگاوں شہر ایک نئی ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے گا ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے