مالیگاوں شہر میں 8 دنوں کیلئے بند رکھے جائینگے پالسٹر پاورلوم کارخانے ، جانیئے کیوں ؟؟؟

 

پاورلوم صنعت کی بحرانی کیفیت کو دیکھتے ہوئے مقامی سطح پر آئے دن پاورلوم تنظیمیں اپنے اپنے طور سے فیصلے لیتی رہتی ہیں اور مقامی بنکرس حضرات کے مشورے سے ایک فیصلہ لیا جاتا ہے جس پر عمل درآمد کر کے پاورلوم صنعت کی بحرانی کیفیت سے لڑنے میں مدد ملتی ہے ، اس میں کل ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس کی صدارت عبد الخالق سیٹھ نے کی اور میٹنگ کی سرپرستی حاجی محمد اسماعیل ملا نے کی ۔ اس میٹنگ میں شہر بھر کے پالسٹر بنکروں کو مدعو کیا گیا تھا جس پر یہ اہم فیصلہ لیا گیا ۔ (جاری)

   کھتی کے بعد سب سے زیادہ روزگار فراہم کرنے والی پارچہ بافی (پاورلوم صنعت) ان دنوں مندی کا شکار ہے ۔ پاورلوم صنعت مسلسل خسارے کا شکار ہوتی جارہی ہے ۔ اس خسارے سے بچنے کیلئے مقامی پالسٹر کارخانہ داروں نے اپنے پاورلوم 8 دنوں کیلئے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ معلوم ہوکے آئندہ سینچر سے لیکر آئندہ ہفتہ جمعہ تک یہ کارخانہ بند رہیں گے جس کے زریعے پروڈکشن کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، ایسا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہیکہ آئندہ دنوں لمبے عرصے تک پاورلوم صنعت بحرانی کا شکار رہیگی ۔(جاری)

اسلئے مقامی سطح  پر تمام بنکروں سے گزارش کی گئی ہیکہ حالات کو سمجھتے ہوئے اور پروڈکشن کو کنٹرول رکھنے کیلئے 8 دنوں تک اپنے کارخانے بند رکھے جائیں ۔ اس پاورلوم میٹنگ میں بڑی تعداد میں شہر بھر کے پالسٹر پاورلوم بنکروں نے شرکت کی اور متفقہ فیصلہ لیا گیا ۔ معلوم ہوکہ مہنگی بجلی اور کپڑے کی فروخت میں کمی کے چلتے پاورلوم صنعت مالکان کو اسطرح کے فیصلے لینا پڑ رہا ہے ۔ (جاری)

معلوم ہوکہ ریاستی حکومت بھی پاورلوم سے جڑے مسائل پر زیادہ توجہ نہیں دے رہی ہے ۔ ایک طرف جہاں پاورلوم خستہ حالی کا شکار ہے وہیں دوسری جانب مہنگی بجلی سے پاورلوم بنکروں کے برے حال ہیں ۔ البتہ جن  پاورلوم بنکروں نے سمجھداری کے ساتھ کاروبار نہیں کیا ، ایسے بنکروں کے کارخانے فروخت ہوگئے ، اور بڑی تعداد میں بنکر حضرات قرض میں مبتلاء ہوگئے ۔ اسلئے ایسے حالات میں بنکروں کو سمجھداری کیساتھ کاروبار چلانا ہوگا ۔معلوم ہوکہ اس میٹنگ میں آمین محمد فاروق انصاری نے بتایا کہ تمام ہی بنکر کے مشورے سے کاروبار 8 دنوں کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے