ریاست مہاراشٹر کے ناگپور میں واقع ایک سیمنٹ فیکٹری میں بوائلر پھٹ جانے سے زور دار دھماکہ ہوا ہے ، جس ایک مزدور کی موت ہوگئی جبکہ 9 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے ، صبح تین بجے ناگپور ضلع کے مواد تعلقہ کے جونر گاؤں میں واقعہ فیکٹری میں زور دار دھماکہ ہوا جو شری جی بلاک نام کی ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر سمینٹ بناتی ہے ۔ اس دھماکے میں ہلاک ہونے والے شخص کا نام نند کشور کرانڈے بتایا جارہا ہے جو اسی فیکٹری میں ملازم تھا ۔ (جاری)
حاصل تفصیلات میں بتایا گیا کہ شدید دھماکے سے پوری کمپنی منہدم ہوگئی اور زخمی ہونے والے مزدوروں کو بغیر علاج اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ان کا بہتر سے بہتر علاج کیا جارہا ہے ۔ اس معاملے میں ناگپور انتظامیہ مکمل کاروائی میں جڑ گیا ہے ۔ اور ہر معاملے کی باریکی سے جانچ کی جارہی ہے ۔ آپ کو بتادیں کہ دو دن قبل صبح چار بجے ممبئی میں بھی ایک کیمیکل فیکٹری میں شدید دھماکہ پیش آیا جس میں کمپنی کا لوہے کا ریسیور آدھا کلو میٹر دور ایک مکان پر جا گرا اور اس مکان میں موجود مرد کی دونوں ٹانگیں کاٹنی پڑی اور اس کی بیوی کے سر میں شدید چوٹ آئی تھی ۔
0 تبصرے