مالیگاوں شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی دھندہ بیوپار کرنے والوں کے خلاف مقامی پولس کی کاروائی پھر سے تیز ہوگئی ہے ۔ علاقے کے متعدد پولس اسٹیشن کی حدود میں غیر قانونی ذبیحہ کے علاؤہ گٹکا ، دیسی شراب ، جگار اڈوں پر چھاپے مار کاروائیاں کی جارہی ہیں ۔ اس کے علاؤہ غیر قانونی طور پر چوری چھپے گٹکا فروخت کرنے والے افراد کے خلاف بھی کاروائی ہورہی ہے ۔ اس طرح کی تفصیل شہر کے ڈی وائے ایس پی تیگبیر سنگھ سدھو نے زرائع کو دی ۔ (جاری)
موصوف نے زرائع کو بتایا کہ روزانہ شہر اور مضافات میں اس طرح کا کریک ڈاؤن مقامی پولس کی جانب سے شروع ہوچکا ہے۔ اس سلسلے میں گائے کی نسل کے جانوروں کی غیر قانونی نقل و حمل کی پاداش میں تین مقدمات درج کئے جاچکے ہیں ۔ اب تک دیڑھ لاکھ روپئے کے ساز و سامان اور جانور ضبط کئے گئے ہیں ۔ نہال نگر میں جگاڑ اڈے پر کاروائی کی گئی جبکہ گلشیر نگر علاقے میں ہتھیار لیکر گھومنے والے محمد راشد نامی شخص کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے پاس سے تلوار اور موٹر سائیکل ضبط کی گئی۔(جاری)
0 تبصرے