ناسک ضلع میں زبردست بارش سے اوور فلو ہوئے ڈیم

 
ناسک / ضلع میں 24 بڑے اور درمیانے منصوبوں میں 5 اگست کے آخر تک 57.09 فیصد اسٹاک پانی موجود ہوچکا ہے ۔ گزشتہ دو روز سے ہونے والی لگاتار بارش کے سبب ڈیموں کی سطح آب می۔ زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ ناشک شہر کو پانی فراہم کرنے والے گنگاپور ڈیم کا اسٹاک 85.86 فیصد ہے اور گروپ کے پاس 78.87 فیصد آبی ذخیرہ ہے ۔ ناسک ضلع میں بھولی ، والدیوی ، ہرن باری ، کیلزر ڈیموں میں بھی زبردست پانی دیکھنے کو ملا ہے ۔ جبکہ کڑوا ڈیم 81.58 فیصد ، درنا ڈیم ، 84.86 ، فیصد بھر چکا ہے ۔ جون سے بارش شروع ہونے کے بعد اب کچھ ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ بڑھ رہا ہے ۔ تاہم بعض ڈیموں کی حالت اب بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے