تین دنوں کی مشقتوں کے بعد اشتیاق احمد کی لاش اس پل کے نیچے سے نکالی گئی ، کل ہوگئی تدفین

 

مالیگاوں / گزشتہ پیر کو دیانہ کے فرشی پل سے چھلانگ مارنے والے اشتیاق احمد کی لاش گزرے کل موسم ندی پر رام سیتو پل کے نیچے سے برآمد کی گئی ۔ گزرے چار دنوں سے مسلسل پانی میں رہنے کی وجہ سے لاش ڈی کمپوز ہوچکی تھی ، مسلسل چار دنوں کے سرچ آپریشن کے بعد واٹر ٹائیگر شکیل تیراک نے لاش کو نکال کر پہلے پوسٹ مارٹم اور قانونی مراحل کی تکمیل کے بعد نعش کو افراد خانہ کے سپرد کیا ۔(جاری) 

 معلوم ہوکہ گزرے کل سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں شہر کے عائشہ نگر قبرستان میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ اس سانحہ پر شہر کی تنظیموں کے ساتھ سرکردہ افراد نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ، اس درمیان شکیل تیراک نے بتایا کہ بارش کے دنوں میں ندیاں ، تالاب پانی سے بھرے ہوئے ہیں اسلئے شہر کے نوجوانوں کو ایسی جگہوں پر پہنچ کر اسسٹنٹ بازی سے گریز کرنا چاہیئے ۔ مزید شکیل تیراک نے لاش کی تلاشی کیلئے معاونت کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے