مَیں ایکناتھ شندے سی ایم ، منسٹر چندر کانت دادا پاٹل، منسٹر دادا بھسے کا شہر اور بنکروں کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں مفتی اسمٰعیل قاسمی

 

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ہاؤس کے اندر اعلان کیا تھا ، آج کیبنٹ کی میٹنگ میں بجلی سبسڈی کو منظوری دی

مالیگاوں  (پریس ریلیز) آج بروز منگل 14 اگست کو دارالخیر رابطہ آفس میں مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو یہ بیان دیا کہ اللہ رب العزت کا بے پناہ شکر و احسان ہے مالیگاؤں شہر ایک ٹیکسٹائل سٹی کہلاتا ہے اور اسکا ایک بہت حد تک بازار پر بھی اور بجلی کے اخراجات پر بھی ہے مالیگاؤں ہی نہیں پورے مہاراشٹر میں جہاں جہاں پاور لوم صنعت ہے ان سب جگہوں کی یہ دیرینہ چاہت خواہش تھی کہ حکومت بجلی سبسڈی کے اندر اضافہ کریں، وجہ اسکی یہ ہے کہ پورے ہندوستان کے اندر دیگر ریاستوں کے مقابلے میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی ہے مہاراشٹر میں جتنے پاور لوم مراکز سے کپڑا تیار ہوتا ہے اسکی جو کاسٹ لاگت ہوتی ہے اس میں بجلی کا بل بھی شامل ہیں اس لیے تمام پاور لوم مراکز کا یہ مطالبہ تھا کہ حکومت جو سبسڈی دے رہی ہے اس میں مزید سبسڈی کا اضافہ کریں۔ (جاری)

حکومت نے اپریل مہینے میں یہ فیصلہ لیا کہ 27 ہارس پاور سے کم کنکشن رکھنے والے بنکروں کو ایک روپیہ اور 27 ہارس پاور سے زیادہ کنکشن رکھنے والے بنکروں کو 75 پیسہ اضافی سبسڈی کیا جائے، لیکن دفتری طور پر جو ہے آن لائن رجسٹریشن کی شرط عائد کی گئی تھی جو عام بنکروں کیلئے بہت مشکل تھی اس لیے اسمیں جو کاغذات مانگے گئے تھے اسکا مہیا کرنا مشکل ہے ہم نے حکومت سے مسلسل بات چیت کی اور ہم نے ابھی جو سرمائی اسمبلی اجلاس ہوا تھا اس میں مطالبہ کیا تھا جن لوگوں کو آپ سبسڈی دے رہے جن بنیاد پر سبسڈی دی جا رہی ہے ان بنیادوں پر سبسڈی کا اضافہ کرنا ہے کسی نئے شخص کو سبسڈی نہیں دینا ہے آپ جنکو سبسڈی دے رہے ہو ان سے آن لائن رجسٹریشن کی شرط ختم کی جائے، مسلسل کوشش کی جارہی تھی حکومت نے اس سلسلے میں ایک جائزہ کمیٹی بھی تشکیل دی اس میں آؤٹر کے ایم ایل اے و ناسک ضلع کے پالک منتری دادا بھسے کو صدر بنایا گیا ، وہ مالیگاؤں سے تعلق رکھتے ہیں ۔(جاری)

ہم ان سے ملنا چاہے تو آسانی سے مل سکتے ہیں اور اپنی بات و مطالبہ رکھ سکتے ہیں سمجھا بھی سکتے، اور کوشش کی گئی اور دادا بھسے منسٹر نے وعدہ بھی کیا کہ جلد ہی اسے کیبنٹ میں منظوری ملے گی، مسلسل کوشش جاری تھی، الحمداللہ آج مہاراشٹر حکومت نے کیبنٹ کی میٹنگ میں جسکی صدارت ریاست کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کر رہے تھے جہاں بہت سارے فیصلے کیے انکے ساتھ یہ بھی لیا گیا کہ بجلی سبسڈی کو منظوری دی گئی اور آن لائن رجسٹریشن کی شرط ختم کردی گئی، جتنے بھی پاور لوم سے منسلک افراد ہیں ان لوگوں کی یہ چاہت تھی کہ یہ کام ہونا چاہیے، اور ان لوگوں کے ہر ماہ مسلسل فون وغیرہ بھی آتے تھے جب بل آتا تھا تو اس بل کے اندر اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے انکے فون آتے تھے آج اپریل کے مہینے کے بعد مئی، جون، جولائی، اگست میں یہ فائنل ہوا ہے اور ہم نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے جب چیف منسٹر ایکناتھ شندے نے ہاؤس کے اندر اعلان کیا ہے۔(جاری)

وہاں سے اضافی سبسڈی دی جائے لاگو کی جائے، الحمداللہ مہاراشٹر حکومت نے اسے منظور کرلیا ہے مَیں اس موقع پر چیف منسٹر ایکناتھ شندے کا شکرگزار ہوں، جائزہ کمیٹی کے صدر دادا بھسے، اسی طرح چندر کانت دادا پاٹل جو وزیر توانائی بجلی منتری ہے انکی کوششوں سے یہ کام ہوا ہے مَیں تمام ہی اہلیانِ شہر پارو لوم صنعت کارخانے دار ان سے منسلک افراد کی طرف سے مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اور دو چار دن میں ان شاءاللہ جی آر آجائے گا.


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے