مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کمشنر، کلکٹر، ایڈیشنل ایس پی، ڈویژنل کمشنر سے نمائندگی کرتے ہوئے ریسکو آپریشن ٹیم منگوائی
تادم تحریر ناسک کی ریسکو ٹیم پہنچ گئی ہے مفتی اسمٰعیل قاسمی بذات خود جائے مقام پر موجود ہیں
مالیگاوں (پریس ریلیز) 4 اگست بروز اتوار کی شام میں مالیگاؤں کی گرنا ندی میں چنکاپور ڈیم سے پانی چھوڑا گیا جسکی وجہ سے کچھ ایسے لوگ جو ندی میں ایک ٹیلے پر موجود تھے وہ پانی کی زیادتی و بہاؤ سے پھنس گئے اسکی اطلاع شہر کے ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی کو دی گئی، فوراً سے پیشتر مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے نمائندگی کرتے ہوئے راحت رسانی کیلئے اقدامات اٹھائے، مفتی اسمٰعیل قاسمی بذات خود اس مقام پر موجود رہے۔(جاری)
یاد رہے کہ گرنا ندی میں پانی چھوڑا گیا جسکی وجہ سے سیلابی کیفیت میں کچھ لوگ پھنس گئے تھے انکی راحت رسانی کیلئے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے نمائندگی کرتے ہوئے تفصیل میڈیا کے نمائندوں کو دی اس موقع پر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی اسمٰعیل قاسمی ایم ایل اے نے کہا کہ ان دنوں ضلع ناسک بھر مالیگاؤں تعلقہ سمیت ضلع ناسک میں بہت زیادہ بارش کی وجہ سے کچھ علاقوں میں سیلابی کیفیت ہے گرنا ندی کے اندر بھی چنکاپور ڈیم سے پانی چھوڑا گیا جسکی وجہ سے گرنا ندی میں پانی کی سیلابی صورتحال بنی ہوئی ہے۔(جاری)
آج چنکاپور ڈیم، پوند ڈیم، ہرن باڑی ڈیم سے پانی چھوڑا گیا ہے مالیگاؤں شہر اور دھولیہ شہر کے کچھ افراد چندن پوری گاؤں کے آگے ندی میں ایک ٹیلے ہے اس ٹیلے پر یہ لوگ موجود تھے اور پانی بڑھ گیا اور پانی کی رفتار بہاؤ اتنا زیادہ ہیں البتہ بہت ہی مشکل سے اس میں بارہ افراد کو نکالا گیا، پندرہ افراد ابھی بھی وہاں پر پھنسے ہوئے ہیں، مالیگاؤں فائر بریگیڈ کا عملہ اور مالیگاؤں قلعہ تیراک گروپ نے اپنی بساط بھر کوشش کیے ہیں، کوشش جاری ہے ابھی بھی ان پندرہ لوگوں میں سے بارہ مالیگاؤں کے ہیں اور تین دھولیہ سے تعلق رکھتے ہیں اس سلسلے میں کارپوریشن کے کمشنر، شہر ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی، ضلع کلکٹر، ڈویژنل کمشنر سبھی اعلی آفیسران سے بات چیت ہوئی ہے اور اس جانب متوجہ کیا گیا، کلکٹر صاحب نے ایک ٹیم حفاظتی اقدامات کیلئے ناسک سے بھیجی ہے اور رات میں وہ مالیگاؤں پہنچے گی، جو لوگ وہاں پر پھنسے ہوئے ہیں انکے کھانے پینے کا نظم کیا جارہا ہے۔(جاری)
میری مالیگاؤں شہر کے تمام شہریوں سے یہ اپیل و گزارش ہے کہ اس طرح سے اپنے ہاتھوں اپنی جان کو ہلاکت میں ڈالنا اچھی بات نہیں ہے، پیچھے اخبارات و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے والدین و سرپرستوں کو متوجہ کیا گیا تھا کہ اپنے بچوں کو ندی پر جانے سے روکے، حیرت کی بات یہ ہے کہ بچے نہیں بڑے لوگ جاکرکے وہاں پھنسے ہوئے ہیں، اس طرح کی جو صورتحال مالیگاؤں میں بنتی ہیں یہ پندرہ لوگوں کی جان پر بن آئی ہیں خدانخواستہ پانی اگر بڑھتا ہے اور رات کے اندھیرے میں انکو نکالنا مشکل ہوگا، اور صبح ہوتے ہوتے کیا صورتحال بنتی ہیں اللہ تعالیٰ خیر مقدر فرمائے، (جاری)
مالیگاؤں کے لوگوں سے میری گزارش ہے کہ سبھی لوگوں کے لئے عافیت کی دعائیں کریں، بڑے ہو یا چھوٹے ہو اس طرح کا کوئی کام نہ کریں جس کی وجہ سے انکی جان مصیبت میں پڑجاۓ. اس طرح کی تفصیل اور شہریان سے اپیل مفتی اسمٰعیل قاسمی ایم ایل اے نے کیا ہے. تادم تحریر نمائندے نے مفتی اسمٰعیل قاسمی سے رات 12 بجے رابطہ کرکے حالات جاننا چاہا تو مفتی اسمٰعیل قاسمی نے فون پر بتایا کہ ناسک کی ٹیم پہنچ گئی ہے اور وہ از خود وہاں موجود ہیں جلد ہی پھنسے ہوئے افراد کو نکالا جائے گا.
0 تبصرے