بنارس کا مشہور " نمو گھاٹ" بھی زیر آب

 

وارانسی/ گھاٹوں کے شہر بنارس میں واقع مشہور " نمو گھاٹ" بھی زیر آب آگیا ہے۔  پہاڑی ریاستوں اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش سمیت اتر پردیش کے متعدد شہروں میں ہونے والی بارش کی وجہ سے دریائے گنگا اور دریائے جمنا میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے اوپر پہنچ گئی ہے۔  اس کا براہ راست اثر ان شہروں پر پڑ رہا ہے جہاں یہ دریا گزرتے ہیں ۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہیکہ نمو گھاٹ پر پوری طرح سے پانی بھرا ہوا ہے اور وہاں کی تمام سرگرمیاں ٹھپ ہوچکی ہیں۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے