مالیگاوں/ جہاں ایک طرف ریاست مہاراشٹر کی ایم وی اے اور این ڈی اے کے درمیان زبردست طریقے سے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں وہیں ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں میں بھی سیاست گرم ہوتی نظر آرہی ہے ۔ ایک طرف مفتی محمد اسماعیل قاسمی (مجلس ایم ایل اے) اور دوسری طرف آصف شیخ رشید کے زبردست طریقے سے الزام تراشی کا سلسلہ دراز ہے ۔ آج رات کو ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف شیخ رشید کی ساری چھپی ہوئی باتوں کو اجاگر کیا ہے ۔ پڑھیں یہ رپورٹ (جاری)
امسال 2024 ماہ اکتوبر میں 15 یا 22 تاریخ کو مہاراشٹر کا اسمبلی الیکشن ہونا ہے ۔ اس طرح کی قیاس آرائیاں مقامی سطح پر جاری ہے ۔ میں اپنے بارے میں جو بات کہنا چاہوں گا کہ میں مجلس (ایم آئی ایم ) سے ایم ایل اے تھا اور امسال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ایم آئی ایم سے ہی امیدوار رہونگا ۔ بقول ان کے ، امیدواری سے متعلق بحث و مباحثہ جو ماضی میں رہی انشاء اللہ اس کا فیصلہ حیدرآباد میں مجلس اتحاد المسلمین کی ہائی کمان کریگی ، لیکن میری طرف سے مجلس سے امیدواری کرنا طئے ہے ۔ (جاری)
آصف شیخ رشید سے متعلق سوال کے جواب میں ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ ان کا این سی پی سے نکل جانا ہمارے لئے تو بہت اچھی بات ہے ۔ اسلئے کہ آزاد امیدوار مطلب "یتیم بچہ " ہوتا ہے ، بقول ان کے ، میں نے گزرے کل ان کا انٹرویو سنا ، انہوں نے این سی پی (شرد پوار گروپ) کو چھوڑنے کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے یہ بات کہی کہ چھوڑنے کا کیا مطلب ہے آپ سمجھ لیں ۔ (جاری)
ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے آصف شیخ رشید کے راز کھولتے ہوئے کہا کہ نپھاڑ میں جب اجیت پوار آئے تھے تو آصف شیخ 15 لوگوں کیساتھ ان سے ملاقات کیلئے گئے تھے اور اتنی اہم میٹنگ کو آصف شیخ رشید نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے محتاط رکھا تھا اور تقریباً 2 سے 3 روز و ممبئی میں رہے ۔ جب یہ خبر سامنے آئی تو میں نے یہ خبر تصویر کیساتھ مقامی اخبار میں لگوائی تھی کہ یہ ہر بات میڈیا کے زریعے لوگوں کے درمیان لاتے ہیں تو انہوں نے اجیت پوار سے ملاقات انہوں نے کیوں مشتہر نہیں کیا ؟؟؟ (جاری)
مفتی اسمعیل قاسمی نے کہا کہ جو بات ہم نے کہی تھی آج وہ بات خود آصف شیخ رشید کے زریعے سے سامنے آئی ہے کہ انہوں نے شرد پوار گروپ این سی پی کو چھوڑنے کا اعلان کیا ہے اور آزاد امیدواری کرنے کی بات کہی ۔ وہیں اجیت دادا پوار سے ان کے جو معاملات طئے ہوئے ہیں الیکشن کیلئے 10 کروڑ روپیہ ملنا ہے ، اور الیکشن جیتنے کے بعد واپس اجیت دادا پوار کے پاس جائینگے ، اور اجیت دادا پوار کیساتھ وہ بی جے پی میں رہینگے ۔ اور ہمارے تعلق سے جو بات وہ کہتے ہیں کہ ہم ان سے ملے ان سے ملے ، آج ہم پروٹوکول اور ایم ایل اے ہونے کے اعتبار سے منسٹر چیف منسٹر سے کام کاج کیلئے ہم تو ان سے ملاقات کرینگے ۔ (جاری)
لیکن اگر آج آصف شیخ رشید کسی لیڈر سے ملاقات کررہے ہیں تو ملاقات کا مقصد لوگوں کے درمیان آنا چاہیئے ۔ اور ایک اہم مدعے پر ایم ایل اے مفتی اسمعیل قاسمی نے کہا کہ اور یہ جو مدارس مساجد کے اوپر سولار سسٹم کی بات ہورہی ہے اس میں حکومت کی جانب سے کوئی اسکیم نہیں ہے ۔ جس کی معلومات ہم نے لے لی ہے ۔ یہ سولار کے نام پر مساجد ، مدارس کے زمہ داران کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔ ایسا کوئی فنڈ سرکار کی جانب سے ان کو ملنا بھی نہیں ہے ۔ (جاری)
0 تبصرے