مالیگاوں / آج مالیگاوں بند کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں مالیگاوں شہر کے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ناسک دیہی پولس دستے کے زریعے پورے مالیگاوں شہر میں پولس اہلکاروں و ملازمین کا سخت بندوبست شہر کے مختلف چوک چوراہوں اور راستوں پر کیا گیا ہے ۔ (جاری)
اس ضمن میں زرائع کو تفصیل فراہم ہوئی کہ بندوبست میں اے ایس پی ، ایک ڈی وائے ایس
پی ، پانچ پی آئی ، 16 اے پی آئی ، پی ایس آئی ، 42 پولیس ملازمین ، 250 ڈبلیو سی ، 70 ایس آر پی ایف (دو کمپنی ) آر سی پی (چار پلاٹون) تمام شہر میں مستعد اور متحرک رہینگے ۔ اسلئے شہر کی عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ احتیاط سے کام لیں ۔ قانون کو کسی بھی طرح ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں ۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر سخت پولس کاروائی کی جائیگی ۔ (جاری)
معلوم ہوکہ مقامی پولس انتظامیہ کی شہر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نظر ہے ۔ اسلئے سوشل میڈیا کے زریعے ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے آپ کو قانون ہاتھ میں لینا پڑے ۔ امن و امان کی بحالی شہریان پر لازم ہے ۔ اس دوران شہر میں ایس ٹی سروسیز بند ہونے کی افواہیں گردش کررہی ہیں اس ضمن میں مقامی سطح پر ایس ٹی انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ اس طرح کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ۔
0 تبصرے