مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی مجلس کے ٹکٹ پر ہی آنے والا اسمبلی چناؤ لڑیں گے۔ موصوف کے نام کر مل حیدرآباد مجلس کے ہیڈ کوارٹر دارالاسلام میں مہر ثبت ہوگئی ہے ۔ اس موقع پر یہاں شہر کے بزرگ اور جہاں دیدہ سیاست دان یونس عیسی کے علاؤہ مجلس اتحاد المسلمین شمالی مہاراشٹر کے صدر ڈاکٹر خالد پرویز ، مقامی صدر عبد المالک عیسی ، نوجوان قائد عبد الماجد ، کے علاؤہ ذوالفقار احمد سیٹھ ، عیدی امین ، شیخ کلیم دلاور ، حافظ عبداللہ ، فیضان گولڈن سمیت دیگر سرکردہ افراد اور زمہ داران شریک تھے ۔(جاری)
حیدرآباد سے زرائع کو جو تفصیلات موصول ہوئی ہے اس میں اس بات کا عندیہ دیا گیا ہیکہ مالیگاوں حلقہ اسمبلی سینٹرل سے مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار کی حیثیت سے مفتی اسمعیل قاسمی کے نام پر مہر ثبت ہوگئی ہے ۔ آنے والے دنوں میں مفتی اسمعیل قاسمی اور خانوادہ یونس عیسی کی جانب سے اردو - مراٹھی اخباری نمائندوں کی مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کر کے چناؤ کا بگل بجایا جائیگا اور تشہیری مہم کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائیگا ۔(جاری)
موجودہ حالات میں امکان اس بات کا ہیکہ اسمبلی انتخابات پندرہ دن تا ایک ماہ آگے بڑھ سکتا ہے ، اکتوبر میں ہونے والا الیکشن نومبر یا دسمبر میں ہوسکتا ہے ۔ اس ضمن میں حاصل تفصیلات کے مطابق مالیگاوں حلقہ اسمبلی سینٹرل 114 سے امیدواری کو لیکر خانوادہ یونس عیسی اور مفتی اسمعیل کے درمیان مکمل گفت و شنید ہونے کے بعد کل مجلس کے ہیڈ کوارٹر پر اس کا باقاعدہ اعلان عمل میں آگیا ہےکہ امیدواری مفتی اسمعیل قاسمی ہی کرینگے۔ معلوم ہوکہ بیریسٹر اسدالدین اویسی سے ملاقات پر شہر کے زمینی حالات پر سیر حاصل گتف و شنید کی گئی ۔
0 تبصرے