مالیگاوں/ سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید کی جانب سے آج جمعہ کو قلعہ خندق میں واقع نقی ہال میں ہونے والے ائندہ اسمبلی انتخابات 2024 کے سلسلے میں ایک میٹنگ کو لیکر آصف شیخ رشید نے مقامی پولس انتظامیہ اور تحصیل دار سے اجازت طلب کی تھی ، اور اس سلسلے میں میٹنگ کی تیاریاں بھی جاری تھیں ، لیکن آج جمعہ کو مورخہ 9 اگست کو قبائلیوں کا عالمی دن ہے (جاری)
اسلئے قلعہ پولس اسٹیشن کی حدود میں مختلف پروگرام منعقد کئے گئے ہیں ۔ اس لئے قلعہ پولس انتظامیہ کی جانب سے آصف شیخ کو میٹنگ کی اجازت نہیں مل سکی ، لہذا آصف شیخ انتظامیہ کی دلیل قبول کرتے ہوئے آج جمعہ کو ہونے والی میٹنگ کو ملتوی کیا ۔ اس طرح کا ایک مکتوب مالیگاوں قلعہ پولس اسٹیشن کے پی آئی نے آصف شیخ رشید کو دیا ۔ اس ضمن میں آصف شیخ رشید نے عوام بالخصوص قلعہ رویوار وارڈ کی عوام سے اپیل کی ہیکہ اج جمعہ 9 اگست کو ہونے والی میٹنگ ملتوی کردی جاتی ہے اور اس میٹنگ کا اعلان آئندہ دنوں میں کیا جائیگا ۔
0 تبصرے