جمعیۃ علماء ضلع بیڑ کی قیادت میں تمام ملی تنظیموں نے ملعون گستاخِ رسول مہنت گیری راج کے خلاف ضلع ایس پی جناب اویناش صاحب کو سونپا میمورنڈم

 

بیڑ (پریس ریلیز) گذشتہ روز بتاریخ 16 اگست کو نام نہاد ہندو رہنما مہنت گیری راج نے اورنگ آباد ضلع میں منعقد ایک مہا سبھا میں آقاء دو جہاں محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم اور ام المؤمنین حضرت صدیقہ رضی اللہ عنہا کی شانِ عالی میں گستاخانہ باتیں اور توہین آمیز کلمات کہے ہے۔جس سے ظاہر ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو بہت ہی زیادہ ٹھیس پہنچی اور سخت دلی تکلیف ہوئی ہے،گستاخی کے بعد سے مسلمانوں میں غم و غصہ کی گویا لہر دوڑ گئی۔(جاری)

اسی کے پیشِ نظر کل بروز سنیچر بتاریخ 17 اگست بوقت شام 5 بجکر 30 منٹ پر جمعیۃ علماء ضلع بیڑ کے بینر تلے ضلع صدر حافظ محمد ذاکر صاحب صدیقی کی قیادت میں علماء،ائمہ و مفتیان کرام اور تمام ملی تنظیموں کے سربراہان و ذمہ داران  اور دیگر سیاسی و سماجی خدمتگاران کثیر تعداد میں جمع ہوئے اور شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ضلع ایس پی کو تحریری میمورنڈم دے کر اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔(جاری)

حافظ محمد ذاکر صدیقی صاحب نے کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن ہمارے پیغمبر اور سندیشٹھا کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کرسکتا، اسلئے گیری راج کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے۔فاروق پٹیل صاحب نے کہا کہ اس گستاخی کے پیچھے ایک بڑی سازش معلوم ہوتی ہے اسلئے گیری راج کو گرفتار کرکے سازش کا پردہ فاش کیا جائے۔(جاری)

جناب شفیق ہاشمی صاحب نے مختصراً کہا کہ یہ وفد گویا تمام مسلمانوں کی آواز ہے اور یہ آپکے پاس آئی ہے اسلئے آپ جلد از جلد کارروائی کریں۔ جناب معین ماسٹر صاحب نے کہا کہ آپ کے پاس آیا ہوا یہ وفد گویا کہ پورے ضلع سے آیا ہوا ہے اور اس وفد میں کثیر تعداد میں دھرم گرو یعنی مولانا لوگ شامل ہیں، اور آپ کے پاس پاور بھی ہے اسلئے آپ اسکا استعمال کریں اور اس ملعون کو سخت سزا دلوائیں۔(جاری)

اخیر میں مولانا عبدالباقی صاحب نے خلاصۃً کہا کہ سزا کا مطالبہ اسلئے کیا جارہا ہے کہ اگر سزا دی جائے تو آئیندہ کوئی اور اس طرح گستاخی کرکے ماحول خراب کرنے کی ہمت نہیں کریگا اور اگر سزا نہیں دی گئی تو آج یہ معاملہ مہاراشٹر میں پیش آیا کل کسی اور صوبہ میں پیش آسکتا ہے۔(جاری)

ضلع ایس پی جناب اویناش صاحب نے وفد کی بات کو نہایت ہی سنجیدگی سے سنا اور غور و خوض کرکے کارروائی کو آگے بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔وفد میں مذکورہ حضرات کے علاوہ کثیر تعداد میں حفاظ و علماء اور سیاسی و سماجی کارکنان جوش و جذبہ کے ساتھ موجود رہے۔اسطرح کی تفصیل ضلع بیڑ جمیعت علماء کے مفتی عبد الماجد قاسمی (ناظم دفتر نشر و اشاعت) نے ادارہ سچ بات کو بغرض اشاعت فراہم کی ہے ۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے