مالیگاوں / مالیگاوں شہر سماج وادی پارٹی کی جانب سے آج جمعہ کو شہر ڈائمنڈ لانس میں انقلابی ہلہ بول جسلہ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ جس میں خصوصی طور پر سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمیٰ شرکت کرینگے ۔ آج موصوف کا شایان شان شام 4 بجے شہر کے علامہ اقبال پل پر استقبال کیا جائیگا ۔ اس کے بعد شان ہند رابطہ آفس پر بذریعہ موٹر سائیکل مورچے کی شکل میں پہنچیں گے ۔ سماج وادی پارٹی کا یہ جلسہ عام تاریخی جلسہ مانا جارہا ہے ۔ (جاری)
معلوم ہوکہ ابو عاصم اعظمیٰ ہمیشہ سے مہاراشٹر اسمبلی میں مالیگاوں کیلئے اپنی آواز بلند کی ہے ۔ صرف شہر کے صنعتی مسائل پر آواز بلند کرنے والے اس سماج وادی لیڈر کا آج مالیگاوں شہر میں پر تپاک طریقے سے استقبال کیا جائیگا ۔ آئندہ دنوں اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں آج مقامی طور پر سماج وادی کے تشہیری مہم کا لائحہ عمل تیار کرنا اس ہلہ بول جلسے کا اہم مقصد ہے ۔ امید کی جارہی ہیکہ مالیگاوں سینٹرل سے مقامی سماج وادی صدر شان ہند کو لیکر بڑا اعلان کیا جائیگا ۔ آج کی ریلی اور جلسے میں مقامی طور پر مستقیم ڈگنیٹی نے شہری عوام سے بڑی تعداد میں شرکت کی گزارش کی ہے ۔
0 تبصرے