حال ہی میں مرکز نے این سی پی سربراہ شرد پوار زیڈ پلس سیکیورٹی دی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے اس سیکورٹی پر جاسوسی کا شبہ ظاہر کیا تھا۔ اب اطلاع ہیکہ شرد پوار نے زید سیکیورٹی لینے سے انکار کردیا ہے ۔ پارٹی کے بازوق زرائع کے مطابق شرد پوار نے سی آر پی ایف افسران کو واپس بھیج دیا ہے ۔ اس کی توجہ تو نہیں بتائی گئی لیکن اندازہ یہی ہیکہ جاسوسی کا شبہ ہونے کے بعد یہ شرد پوار نے یہ اقدام اٹھایا ہے ۔(جاری)
حالانکہ کل جمعہ کو دہلی میں شرد پوار نے اپنی رہائش گاہ پر سی آر پی ایف کے اعلیٰ آفیسران اور دیگر متعلقہ محکمہ کے آفیسران کے ساتھ طویل میٹنگ کی اور اس کے بعد یہ فیصلہ سنایا ہے ۔ میٹنگ میں شرد پوار کو تجویز پیش کی گئی تھی۔ کہ ان کے مکان میں اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے ۔ ان کی گاڑی تبدیل کی جائے گی اور اس میں بھی 2 اہلکار ہمہ وقت ساتھ رہیں گے ۔(جاری)
ان تجاویز کو شرد پوار نے مسترد کردیا ہے ۔ حالانکہ انہوں نے دہلی میں اپنے مکان کی چہار دیواری کی اونچائی بڑھانے پر اتفاق ظاہر کیاہے ۔ واضح رہے کہ شرد پوار کو جوزیڈ پلس سیکیورٹی دی گئی ہے اس میں سی آر پی ایف اور مسلح فورسیز کے 55 جوان ہمہ وقت ان کی حفاظت کیلئے تعینات رہنے والے تھے ۔ بہر حال شرد پوار نے مرکز کی اس بات کو مسترد کردیا ہے
0 تبصرے