اعجاز بیگ صاحب کے بلند ترین عزائم،و منصوبات
مورخہ 2اگست 2024 بروز جمعہ رات ساڑھے دس بجے، دفتر جمعیتِ علماء سلیمانی چوک پر جذبۂ تعمیر و ترقی سے سرشار، اعجاز بیگ صاحب کی آمد ہوئی، موصوف کی آمد پر صدرِ جمعیتِ علماء مالیگاؤں حضرت مولانا آصف شعبان صاحب اور ارکانِ جمعیتِ علماء نے دلِ شاداں سے سرشار ہو کر والہانہ استقبال کیا، موصوف نے شہری حالات، آئندہ مہینوں میں ہونے والے اسمبلی الیکشن اور شہر کی تعمیر و ترقی پر گفتگو فرمائی، موصوف نے اسمبلی الیکشن میں اپنی نمائندگی پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ اہلیانِ شہر نے اگر مجھکو اسمبلی تک پہونچایا تو شہر کو تعمیر و ترقی کا عملی نمونہ بناؤں گا، اور۔1) تمام سہولیات سے لیس ہاسپٹل کی تعمیر، 2) لڑکیوں کے لئے کالج کا انتظام (جہاں پر اعلیٰ تعلیم کا بھی انتظام ہوگا ) 3)پرائیویٹ بجلی کمپنی کو شہر بدر، 4)بنکر بھون کی شاندار انداز میں تعمیر، 5)کرپشن اور لوٹ کھسوٹ سے پاک تعمیرات و سیاست۔۔6) شہر کی ترقی اور تابندگی کے لیے ہر سال سو کروڑ روپے کا بجٹ لانے کے بلند ترین عزائم و منصوبات ہے۔(جاری)
اس کے علاوہ شہر کی پانچ اہم شاہراہوں کو مضبوط و عمدہ کوالٹی میں بنانے کا خواہاں ہوں جہاں کے ساکنان بہت پریشان الحال ہیں ،اس کے علاوہ موصوف نے کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، جس میں جمعیتِ علماء سلیمانی کے طریقہ فعالیت کی بھر پور انداز میں تعریف کی، اور عمدہ نمائندگی کا سرچشمہ قرار دیا، پھر جمعیتِ علماء سلیمانی چوک کے ارکان نے موصوف کے بلند ترین عزائم اور منصوبات کی سراہنا کرتے ہوئے، نیک تمنائیں و نیک خواہشات اور ڈھیر ساری دعائیں سے نوازا۔(جاری)
اس نشست میں مولانا آصف شعبان صاحب، قاری اخلاق احمد جمالی، حافظ عبدالعزیز رحمانی، مفتی محمد اسلم جامعی، مولانا انیس احمد ملی، حافظ رمضان اشاعتی، ظہیر قیصر، خلیل احمد ایم ایم مدنی، جمیل مقادم اور صابر شیخ موجود تھے۔
0 تبصرے