تاج محل پر گنگا جل چھڑکنے کیساتھ لہرایا گیا بھگوا رنگ کا کپڑا !!! تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی لوگوں نے کیا ایسا کمنٹ ۔۔۔

 

نئی دہلی /  ایک ہندو خاتون نے آگرہ میں واقع تاج محل کے گنبد کی دیوار پر گنگا جل چھڑکا اور پھر بھگوا رنگ کا کپڑا لہرایا ، جس وقت اس خاتون نے بھگوا کلر کا کپڑا لہرایا تو اطراف میں کھڑے سیکیورٹی گارڈز نے اسے پکڑ لیا ، اور پوچھ تاجھ کیلئے اسے تاج محل احاطہ کے باہر لے گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی شناخت اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا کی رکن میرا راٹھور کے طور پر کی گئی ہے ۔(جاری)

   مکمل پوچھ تاچھ کے بعد سی آئی ایف فورس کے جوانوں نے اسے گرفتار کیا ، فی الحال پولس اس معاملے میں کاروائی کررہی ہے ۔ یہ معاملہ کل دوپہر تقریباً 12 بجے کے قریب پیش آیا ، جب اس خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو لوگوں نے اپنے اپنے طور سے کمنٹ کرنا شروع کیا اور خاتون کی اس حرکت کر کسی نے لعن طعن کیا تو کسی نے اس کام کو بہتر بتایا ، مزید تفصیلات میں بتایا گیا کہ اس خاتون نے بھگوا رنگ کے کپڑے کو کسی دوسرے کپڑے میں چھپا کر لے گئی تھی ۔ (جاری)

بتادیں کہ اسی خاتون نے 29 جولائی کو بھی تاج محل جیسی عظیم عمارت پر یہ حرکت کرنے کی کوشش کی تھی جس میں وہ ناکام رہی تھی، لیکن کل بروز پیر کو یہ خاتون اپنے مقصد میں کامیاب رہی ، جس کی تفتیش کی جارہی ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے