مدرسہ کلیات الطاہرات کے سامنے 80 لاکھ روپے فنڈ سے گارڈن کا وال کمپاؤنڈ اور جاگنگ ٹریک بنے گا
آئندہ ہفتے میں عزیز کلو اسٹیڈیم میں دو کروڑ روپے سے انڈور اسٹیڈیم کا آغاز ہوگا مفتی اسمٰعیل قاسمی
مالیگاوں ( پریس ریلیز) مالیگاؤں مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی نے سال 2019 میں 24 اکتوبر کو رکن اسمبلی ایم ایل اے بنے اور اس دن جیت کے موقع پر شہریان کو وعدہ کیا تھا مَیں ایوان میں شہر کی نمائندگی کرتے ہوئے اور اپنی بساط بھر شہر کا ناک نقشہ تبدیل کروں گا تعمیر و ترقی کے ساتھ بنیادی سہولیات کی فراہمی جیسے کاموں کو انجام دینے کی سو فیصد کوشش و جدوجہد کروں گا،۔(جاری)
الحمداللہ مَیں دو سال کرونا کال کے بعد تین سالوں میں کئی سو کروڑ روپے کا فنڈ منظور کروایا، تلواڑہ ڈیم کی پائپ لائن ڈالی جا رہی ہیں اگت پوری سے فلاۓ آور بریج و سروس روڈ کا کام جاری ہے آگے بڑھتے ہوئے ہمارے شہر میں فلاۓ آور بریج سروس روڈ ٹہرے سے چالیس گاؤں پھاٹہ تک بنے گا شہر میں 40 فی صد تعمیراتی کام ہمارے جاری ہے 40 فی صد مکمّل ہوچکے ہیں۔(جاری)
مزید 20 فی صد کام عنقریب ہونا ہے اسمبلی الیکشن سے قبل اور دہائی عدد میں کاموں کی تکمیل پایہ تکمیل تک پہنچ چکی ہیں، ابھی حال میں ہمارے تعمیری کاموں کی ایک لمبی فہرست ہے جس میں وارڈ نمبر 12 اسلامپورہ نشاط روڈ سوئیس ہائی اسکول سے قدوائی روڈ کانگریس کے بھون تک عمدہ پائیدار، مضبوط سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تکمیل ہورہی ہے محلہ حسن پورہ مسجد مرتضیٰ رمضان کے اطراف میں تمام 12 سے 14 گلیوں میں سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر مکمّل ہوچکی ہیں۔(جاری)
اسی طرح وارڈ نمبر 14 میں سروے نمبر 165 باغ محفوظ امر ویر سائزنگ والی گلی میں 30 لاکھ روپے فنڈ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر جاری ہے وارڈ نمبر 17 قلعہ،غالب نگر میں چار گلیوں میں روڈ کی تعمیر، قلعہ جھونپڑے کی مسجد، قلعہ خندق شادی ہال سے متصل سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر و تکمیل وغیرہ، سروے نمبر 130 مدرسہ کلیات الطاہرات کے سامنے گارڈن میں 80 لاکھ روپے سے وال کمپاؤنڈ اور جاگنگ ٹریک بنے گا۔(جاری)
آئندہ ہفتے عزیز کلو اسٹیڈیم میں انڈور اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا یہ انڈور اسٹیڈیم 2 کروڑ روپے فنڈ سے بنے گا، وارڈ نمبر 4 پوار واڑی سروے نمبر 111/2 میں ایک کروڑ کے خطیر فنڈ سے گٹر اور آٹھ گلیوں میں روڈ کا کام تکمیل کی جانب گامزن ہے وارڈ نمبر 6 کی اہم و مصروف ترین شاہراہ سلام چاچا روڈ پر سیمنٹ کانکریٹ روڈ کا کام تیزی سے جاری ہے وارڈ نمبر 6 عائشہ نگر قبرستان کے سامنے رلائیبل سائزنگ والے کے بنگلہ والی روڈ کا کھدائی کا کام جاری عنقریب پختہ، پائیدار، مضبوط سیمنٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کا آغاز ہوگا پانچ کروڑ کے خطیر فنڈ سے ساڑھے چھ ایکر زمین پر وسیع و عریض تمام سہولیات سے آراستہ گارڈن کا کام جاری و ساری ہے۔(جاری)
وہیں پوار واڑی سروے نمبر 114 میں 10 گلیوں میں سمینٹ کانکریٹ روڈ و گٹر کی تعمیر، رضا چوک سے اکبری کرانہ حسن پورہ میں دو کروڑ روپے فنڈ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر جاری ہے اس کے علاوہ شہر بھر کے مختلف علاقوں میں شہریان کی سہولت کیلئے مزید شہر کے دیگر علاقوں میں روڈ، راستے، گٹر، چھوٹے چھوٹے آٹھ گارڈن، جاگنگ ٹریک ،انڈور اسٹیڈیم کی تعمیر رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی کی کوششوں سے ہوگی ان شاء اللہ، اس طرح کی تفصیل مفتی اسمٰعیل قاسمی کے تعمیری کاموں کے نگراں محمد حسین انصاری نے دی ہے
0 تبصرے