سماج وادی لیڈر ابو عاصم اعظمیٰ کا علامہ اقبال پل پر شاندار استقبال ، کیا شان ہند مالیگاوں سینٹرل سے بنیں گی امیدوار ؟؟؟ جلد ہوگا اعلان

 

مالیگاوں/ ریاست مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات جیسے جیسے قریب آرہے اسی تناظر میں سیاسی پارٹیوں کے لیڈران اپنی تشہیری مہم جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ معلوم ہوکہ تین دن قبل مقامی سماج وادی پارٹی کے یوا لیڈر مستقیم ڈگنیٹی نے پریس میٹ میں کہا تھا کہ بروز جمعہ 30 اگست کو مالیگاوں شہر میں لیڈر ابو عاصم اعظمیٰ کو مدعو کیا جائیگا اور شہر کے ڈائمنڈ لانس میں سماج وادی کی جانب سے ہلہ بول جلسہ منعقد کیا جائیگا۔  (جاری)

واضح رہے کہ آج شام ساڑھے پانچ بجے کے درمیان شہر کے علامہ اقبال پل پر مقامی سماج وادی کے پارٹی ورکروں کی بڑی تعداد یہاں موجود رہی اور ابو عاصم اعظمیٰ کی گاڑی آتے ہی شور و غل دیکھا گیا ، ان کے استقبال میں آتش بازی بھی کی تھی ۔ شاندار استقبال کیساتھ ابو عاصم اعظمیٰ کو خوش آمدید کہا گیا ۔ آج ڈائمنڈ لانس میں ہونے والے عوامی جلسے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نظر آنے کا امکان ہے ۔ (جاری)

معلوم ہوکہ علامہ اقبال پل سے ابو عاصم اعظمیٰ کیساتھ ریلی بھی نکالی گئی جو مقامی سماج وادی پارٹی صدر شان ہند کی آفس پر پہنچی ، اسوقت بڑی تعداد میں سماج وادی پارٹی کے جھنڈے لہرائے گئے ، آئندہ کچھ دیر میں ڈائمنڈ لانس میں پروگرام شروع ہوگا ۔ عین ممکن ہے جناب ابو عاصم اعظمیٰ مالیگاوں سینٹرل سے شان ہند کی امیدواری کا اعلان کرینگے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے