کیمیکل فیکٹری دھماکہ ، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ لوہے کا ریسیور آدھا کلو میٹر دور ایک مکان کی چھت توڑ کر اندر جا گرا ، ایک شخص دونوں پیروں سے ہوا معذور

 

بدلا پور : مہاراشٹر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایم آئی ڈی سی) میں واقع ایک کیمیکل کمپنی کے ری ایکٹر پلانٹ میں ہوئے زبردست دھماکے سے پوری کمپنی خاکستر ہوگئی ۔ یہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ کمپنی کے ری ایکٹر کالوہے سے بنا ریسیور تقریباً آدھا کلو میٹر دور ایک مکان کی چھت پر جا گرا ، اس حادثے میں 3 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک شخص اپنے دونوں پیروں سے معذور ہوگیا ہے ۔ (جاری)

بدلا پور فائر بریگیڈ نے بتایا کہ اس حادثے میں کمپنی کا کوئی ملازم بھی شدید طور پر زخمی نہیں ہوا ، البتہ جس مکان پر لوہے کا ریسیور گرا تھا اس کے 3 افراد بری طرح زخمی ہوگئے ہیں ۔ جن میں سے 2 کو علاج کیلئے ممبئی کے کے ای ایم اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ (جاری)

  پیر کی علی الصبح ساڑھے چار بجے مانکیولی ایم آئی ڈی سی میں واقع ریئر فارما کے ری ایکٹر میں اچانک زبردست دھماکہ ہوا ۔ اس کے بعد وہاں ذخیرہ شدہ میتھانول نامی کیمیکل کے ڈرم میں آگ لگ گئی جو انتہائی تیزی کے ساتھ چاروں طرف پھیل گئی ۔ دریں اثنا ایکٹر لوہے سے بنا ریسیور کمپنی سے آدھا کلو میٹر دور کھرولی گاؤں میں واقع چال کے مکان کی چھت کو توڑتے ہوئے اندر جا گرا  ، جس میں گھنشیام مستری ، اس کی بیوی دھن شری مستری اور بیٹی شریا مستری زخمی ہوگئے ۔ لوہے کا یہ ریسیور اتنا بڑا تھا کہ گھنشیام مستری کے دونوں پیر بری طرح زخمی ہوگئے ۔ انہیں علاج کیلئے مقامی اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں کو ان کی دونوں ٹانگیں کاٹنی پڑی ۔ (جاری)

دوسری جانب جس وقت کمپنی کے ری ایکٹر میں دھماکہ ہوا پلانٹ کے مزدور دھماکہ کی آواز سن کر بحفاظت باہر نکل گئے ۔ کمپنی میں لگی آگ کو بجھانے کیلئے امیر ناتھ اور بدلا پور فائر بریگیڈ عملہ جائے وقوع پر پہنچ گئی اور کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا ۔ اس تعلق سے امیر ناتھ فائر بریگیڈ عملہ کے انچارج بھاگوت سوناونے نے بتایا کہ ری ایکٹر کے ریسیور میں اچانک دباؤ بڑھنے سے پہلے دھماکہ ہوا بعد ازاں وہاں رکھے میتھانول کے ڈرمس میں آگ لگ گئی ۔ معلوم ہوکہ اس دھماکے کی آواز تقریباً آدھا کلو میٹر دور تک سنائی دی جبکہ لوہے کا ریسیور بھی کافی دور ایک مکان کی چھت پر جا گرا ۔ جس کے چلتے گھنشیام مستری کے دونوں پیر کاٹنے پڑے اور اس کی بیوی کے سر میں زبردست چوٹ پہنچی ، معلوم ہوکہ اس کی بیوی کا بھی ایک پیر شدید طور پر زخمی ہوا ہے ۔ جبکہ بیٹی کو معمولی چوٹ آئی ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے