تیز رفتار ٹرک نے برپایا قہر ! فٹ پاتھ پر سورہے لوگوں کو کچلا ، تین کی موت

 

قومی راجدھانی دہلی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔  پیر کی صبح شمال مشرقی دہلی کے شاستری پارک علاقے میں ایک ٹرک نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے پانچ لوگوں کو کچل دیا۔  اس حادثے میں 3 افراد کی موت ہو گئی۔(جاری) 

 حادثہ صبح 5 بجے کے قریب

 معاملے کی مزید تفصیلات دیتے ہوئے، پولیس نے کہا کہ پیر کی صبح 4.56 بجے پی سی آر کال موصول ہوئی کہ سیلم پور سے آنے والا ایک تیز رفتار ٹرک فٹ پاتھ ڈیوائیڈر پر چڑھ گیا ہے۔  5 لوگ فٹ پاتھ پر سو رہے تھے۔  تین افراد جاں بحق۔  مرنے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔  اس کے علاوہ دو افراد شدید زخمی ہیں جن کے نام مشتاق اور کملیش ہیں۔(جاری)


 پولیس ٹرک ڈرائیور کی تلاش میں مصروف 

 پولیس نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔  اس کی تلاش جاری ہے۔  زخمیوں کو جگ پرویش اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دیا۔  دو دیگر کو جی ٹی بی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔  جہاں اس کا علاج جاری ہے۔(جاری)

ٹرک ڈرائیور کے خلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج

 بی این ایس کی دفعہ( 281,106,125A ) کے تحت شاستری پارک تھانے میں مقدمہ درج کر کے ملزم ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔  پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج سکین کر کے ٹرک ڈرائیور کی تلاش کر رہی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے