ریاست کی بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں ضرور ڈالے جائینگے پیسے !!!.۔۔ مالیگاوں میں اجیت پوار کا بیان

 

مالیگاوں / این سی پی کے قومی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اپنے جن سمنان یاترا کے دورے کے دوران کل صبح مالیگاوں شہر پہنچے تھے ، جب نیشنلسٹ کانگریس پارٹی مالیگاوں نے بڑے آتش بازی اور ڈھول تاشوں ، ڈی جے کی آواز کے ساتھ ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا ۔ اس وقت وزیر دادا جی بھسے نے اجیت پوار کا پھول ہار کیساتھ استقبال کیا ۔ (جاری)

بی جے پی کے ضلعی صدر نیلیش کچوے اور سریش نانا نکم نے بھی اجیت دادا کا مالیگاوں کے ہال میں پھولوں سے استقبال کیا ۔ اس دوران اجیت پوار نے موسم پل پر واقع مہاتما گاندھی کے مجسمے پر پھول بھی چڑھائے اور خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس کے علاؤہ خواتین عہدیداروں اور طالبات نے اجیت پوار کو راکھی باندھی اس دوران اجیت پوار نے ماجھی لاڈلی بہنا اسکیم کے بارے میں حاضرین کو یقین دلایا کہ اپنے بھائی ہر بھروسہ کریں ۔ بہنوں کے بینک اکاؤنٹ میں رقم جمع ہو جائیں گے۔۔۔! (جاری)

اپنے خطاب میں اجیت پوار نے مزید کہا کہ ریاست کی ترقی کیلئے ہم سب کو ایک لیڈر کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں کی عوام سے کہا کہ ہمیں اتحاد کیساتھ اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔ آئندہ ہونے والے مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات میں ووٹ دیکر اپنے وجود کا حصہ بننے کی بھرپور کوشش کریں ۔ اس موقع پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے دیگر سرکردہ افراد بھی شریک تھے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے