گرنا ڈیم کی موجودہ صورتحال ، تین دنوں کی مسلسل بارش کے کل دوپہر میں رہی گرمی

 

مالیگاوں/ شہر کو پانی سپلائی کرنے والے گرنا ڈیم کی آج صبح چھ کھڑکیاں کھولی گئی ہیں ۔ اس ضمن میں حاصل تفصیلات کے مطابق صبح 9 بجے تک 4752 کیوسک رفتار سے پانی کا بہاؤ تھا جو بڑھا کر 7128 کیا گیا۔  ایک سے چھ نمبر تک کی کھڑکیاں چھ سینٹی میٹر تک کھولی گئی ، جلگاؤں محکمہ آب پاشی کی جانب سے بتایا گیا کہ دوپہر بارہ بجے پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ کیا گیا اور 9504 کیوسک رفتار کی گئی ہے ۔ (جاری) 

 ایک اور چھ نمبر کی کھڑکی دوپہر ساڑھے بارہ بجے کے بعد 60 سینٹی میٹر تک کھولی گئی وہیں دو ، تین ، چار اور پانچ نمبر کی کھڑکی 30 سینٹی میٹر تک کھولی گئی ۔ گرنا ڈیم میں موسم اور گرنا ندی سے پانی کی آمد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بارش کا سلسلہ ابھی وقفے وقفے سے جاری رہے گا ۔ اس تناظر میں 90 فیصد تک پانی کا اسٹاک گرنا ڈیم میں جمع رکھنے کے بعد باقی پانی چھوڑ دیا جائیگا ۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے