سرکاری بس اور کار کے درمیان زبردست تصادم ، دو افراد کی جھلس کر موت ، دوسرے حادثے میں دو خواتین کی موت ، پولس کی تحقیق جاری

 

 ناسک ضلع میں گزشتہ اتوار کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں ریاستی ٹرانسپورٹ کی بس اور کار کے درمیان زبردست تصادم کے بعد لگنے والی آگ میں دو افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔ معاملے کی اطلاع کے بعد یہاں پولس پہنچی اور تحقیقات کے بعد بتایا کہ ناسک - کلون روڈ پر جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت کار میں پانچ افراد سوار تھے ۔ پولس کا کہنا ہیکہ حادثہ اتنا زبردست تھا کہ تصادم میں دونوں گاڑیوں کے ایندھن باکس ٹکرانے سے آگ لگ گئی ۔ جس کی وجہ سے کار میں بیٹھے پانچ مسافروں میں سے دو زندہ جل کر ہلاک ہوگئے (جاری)

 پولس نے کہا کہ کار میں سوار مزید تین افراد کو بحفاظت باہر نکالا گیا ، البتہ بس میں سوار تمام مسافر محفوظ تھے ۔ فی الحال کرنے والوں کی شناخت کی جارہی ہے ۔ اور ڈنڈوری تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور اس معاملے میں تفتیش کی جارہی ہے ۔ وہیں دوسری جانب پونے ضلع کے نگر کلیان ہائی وے پر لگژری بس اور کار کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا ، جس میں دو خواتین کی موت ہوگئی ۔ (جاری) 

 حاصل تفصیلات کے مطابق نگر کلیان ہائی وے پر پمپلگاوں جوگا میں بس اور کار کے درمیان آمنے سامنے ٹکر ہوگئی ، بس کی ٹکر سے کار میں سوار دو خواتین نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ، مرنے والوں کی شناخت ریا گائکر اور کسم شنگوٹے کے طور پر ہوئی ہے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی شہری اور پولس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن کیا ۔ فی الحال پولس دونوں حادثات کی تحقیقات میں مصروف ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے