مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق ریاستی وزیر محصول بالا صاحب تھورات سے کل سنگمنیر میں ملاقات کی گونج سنائی دے رہی ہے ۔ آج سیاسی حلقوں میں یہ بات تیزی سے پھیلی ہوئی ہے ۔ اس تناظر میں اس بات کی بھی اطلاع ہیکہ مالیگاوں دھولیہ لوک سبھا حلقہ کی ایم پی ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ کے انتہائی قریبی دو مقامی افراد نے اس ملاقات میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔اور وہ خود چاہتے ہیں کہ مفتی اسمعیل قاسمی مالیگاوں اسمبلی حلقہ سینٹرل میں مہاوکاس اگھاڑی خصوصاً کانگریس کا چہرہ بنیں ۔ (جاری)
اس سلسلے میں زرائع نے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی سے رابطہ کیا اور معاملے کی تفصیل مانگی کہ بالا صاحب تھورات سے ملاقات کی یہ بات سچ ہے کیا ؟ اس پر مفتی اسمعیل قاسمی کا جواب نفی میں رہا البتہ موصوف نے کہا کہ بالا صاحب تھورات کل ناسک میں تھے ، گفتگو کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مجلس کے ایم ایل اے ہیں اور مجلس سے ہی اسمبلی انتخابات لڑیں گے ۔ لیکن بالا صاحب تھورات سے ملاقات معاملے میں مفتی اسمعیل قاسمی نے کھل کر جواب نہیں دیا ۔ (جاری)
معلوم ہوکہ مقامی ایم ایل اے کل ممبئی ائیر پورٹ پر پہنچے تھے جس کے بعد انہوں نے اپنے مختصراً عمرہ سفر شروع کیا ، عین ممکن ہے آئندہ جمعہ یا سنیچر کو مفتی اسمعیل قاسمی واپس اپنے وطن لوٹ آئیں ۔ وہیں مقامی سطح پر ایک بار پھر مفتی اسمعیل اور کانگریس کو لیکر بحث جاری ہوگئی ہے ابھی کچھ دن پہلے بھی ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے صاف طور پر کہا تھا کہ وہ مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے ہیں اور اسمبلی انتخابات بھی مجلس سے ہی لڑیں گے ۔(جاری)
آنے والے دنوں میں ریاست میں مہاوکاس اگھاڑی کی حکومت بننے کے آثار نظر آرہے ہیں۔ ایسے میں اگر مفتی محمد اسماعیل قاسمی کانگریس سے اسمبلی انتخابات لڑیں گے تو نہ صرف ان کی زمہ داری بڑھ جائیگی بلکہ ریاستی سطح پر ان کی اہمیت بھی رہیگی ۔ اقلیتی چہرے کی حیثیت سے وہ متعارف رہیں گے ۔وہیں فنڈ وغیرہ کی حصولیابی بھی آسانی سے ہوسکے گی ۔اب سوال یہ ہے کیا مفتی اسمعیل قاسمی کانگریس سے اسمبلی انتخابات لڑیں گے ؟؟؟ یا پھر مجلس کے ٹکٹ پر اسمبلی انتخابات لڑیں گے ؟؟ اس بارے میں وثوق سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ۔
0 تبصرے