عین مہاراشٹر اسمبلی کے الیکشنی ایام میں آصف شیخ رشید نے راشٹروادی کانگریس پارٹی ، این سی پی (شرد پوار گروپ) کو کہا الوداع ۔۔۔۔

 

مالیگاوں / کل بروز بدھ 7 اگست 2024 کو شام چار بجے شہر کے حاجی بیگ گارڈن نور باغ میں مالیگاوں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی (شرد پوار گروپ) کی مجلس عاملہ و عہدیدران کی مشورتی میٹنگ آصف شیخ رشید کی صدارت میں منعقد ہوئی ، جس میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے مد نظر صلاح ومشورہ کیا گیا اور شہر میں سیاسی صورتحال حال کا تجزیہ کرنے کے بعد اس میٹنگ میں طئے پایا کہ آصف شیخ رشید حالیہ انتخابات میں بحیثیت آزاد امیدوار کے روبرو جائیں گے ۔ (جاری)

اس میٹنگ میں یہ بھی طئے ہوا کہ مجلس عاملہ کی اس اہم فیصلے سے این سی پی شرد پوار گروپ کے ریاستی صدر شری جنینت پاٹل کو تحریری مکتوب بزریعہ ای میل فراہم کیا جائیگا ۔اور پارٹی کے مقامی زمہ داران آئندہ دنوں ہائی کمان سے ملاقات کر انہیں مکتوب بھی دینگے ۔ اس میٹنگ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف شیخ رشید نے کہا کہ ہماری مقامی سبھی کارکنوں سے مشورے کے بعد یہ فیصلہ طئے پایا کہ آئندہ دنوں ہونے والی اسمبلی انتخابات میں ہم آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔ (جاری)

بقول ان کے ، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ورکر ٹکٹ اور نشان کو چھوڑ کر الیکشنی مہم میں خود اعتمادی کیساتھ جڑ جائیں ۔ اس موقع پر سنیئر کارپوریٹر اسلم انصاری کے علاؤہ کارگزار صدر اعجاز عمر ، ایکٹیو صدر شاہد ریشم والا ، شکیل شاہ ، سیوا دل کے صدر ریاض علی سمیت دیگر سرکردہ افراد موجود تھے ۔(جاری)


کیا شرد پوار گروپ نے بغاوت کی ؟
آصف شیخ سے پوچھے گئے سوال میں کہا گیا کہ آخر کیوں آپ پارٹی چھوڑنا چاہ رہے ہیں ، وجہ کیا ؟ اس کا جواب دیتے ہوئے آصف شیخ رشید نے جواب کیا کہ ہم الیکشن کی اچار سھیتا (کوڈ آف کنڈکٹ) لگنے سے پہلے پارٹی کو مکتوب کے زریعے اطلاع دے رہے ہیں ۔ پارٹی نے ہمیں کوئی دھوکہ نہیں دیا ۔ مزید انہوں نے کہا کہ میں ایک چھوٹا سا ورکر ہوں ، میری سیاست مقامی سطح تک ہے ۔ ہمارے گروپ ممبران کے متفقہ فیصلے سے ہم نے یہ مشورہ لیا ہے ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے