بی جے پی نے میری پارٹی اور میرا انتخابی چھین کر پیٹھ پر چھرا گھونپنے کا کام کیا ہے - ادھو ٹھاکرے

 

 شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر میں 3 ماہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ وہ رام کو "بی جے پی سے آزاد" دیکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے بی جے پی کے ہندوتوا پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ " انہوں نے میری پارٹی ، میرا انتخابی نشان چوری کر کے پیٹھ پر چھرا گھونپا ہے ۔ کوئی سچا ہندو کبھی ایسا نہیں کرتا " ۔ بی جے پی والے رام کو صرف اپنے مفاد کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔ (جاری) 

 ادھو ٹھاکرے نے رام مندر کی چھت سے پانی ٹپکنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "ایودھیا میں بھی آدرش گھوٹالہ ہوا ہے ۔ اس میں کون شامل ہے ؟؟.. انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کی خواتین کو شندے سرکار کی " لاڈلی بہنا اسکیم " کا یہ کہتے ہوئے بھر پور فایدہ اٹھانے کی تلقین کی کہ یہ ان کے حق کا پیسہ ہے تاہم متنبہ کیا کہ وہ اپنے وقار سے سمجھوتہ نہ کریں ۔(جاری) 

  سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 3 مہینے انتظار کیجئے میں ان کے کلکٹرس کو ایسی جگہ بھیجوں گا کہ بس ۔۔ممبئی تھانے میرا ہے ۔ کونکن میرا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ " مسلم ، سکھ ، پارسی ، عیسائی ،سبھی ہمارے ساتھ ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے